کیا یہ انسان کے بچے نہیں تھے ؟ ؟ ؟ ؟


کیا یہ انسان  کے بچے نہیں تھے ؟ ؟ ؟ ؟  

  
امریکی فوجیوں کے قدموں میں پڑے یہ دونوں بچے 4 سالہ جہانزیب زادہ اور 3 سالہ  لعل گل آپس میں بھائی ہیں اور یہ افغان کے سرحدی قصبے خوست کے قریب ایک گائوں کا  منظر ہے۔

 امریکی اسپیشل فورسز کو  اپنی انٹیلی جنس سے اطلاع ملی کہ علاقےمیں طالبان موجود ہیں۔ انہوں نے مقامی افغان دستے کے ہمراہ یہاں چھاپہ مارا۔ علاقےمیں پیش قدمی کے دوران انہیں اپنے پاس موجود خصوصی سینسرز کے ذریعے پتہ چلا کہ اس گلی میں دو افراد حرکت کررہے ہیں جس پر یہاں گولیوں کی بارش کردی گئی اور ۔ ۔ ۔  جب  فاتح فوجی یہاں داخل ہوئے تو دونوں مقتول  ( بچے ) جائے واردات پر موجود تھے۔  

یہ تصویر امریکیوں کے ساتھ موجود ایک افغان فوجی نے بنائی جس میں امریکی ایک مردہ بچے پر اب تک  ہیوی مشین گن تانے کھڑا  ہے۔ ان کے والد عبدالوہاب کو امریکی فوج نے فی بچہ دس ہزار روپے پاکستانی ہرجانہ ادا کردیا ہے۔  یہ واقعہ رواں برس  مئی کا ہے۔

ان کے والدین کا سوال ہے کہ ہمارے بچوں کے قتل پر کیوں دنیا نے شور نہیں مچایا؟ کیا یہ انسان  کے بچے نہیں تھے؟؟؟؟
  


<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

کیا یہ انسان کے بچے نہیں تھے ؟ ؟ ؟ ؟ پہ 7 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. کہتے ہیں کہ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ پر بھاری ہوتی ہے مگر یہ تصویر ایک ہزار تحریروں اور مضامین پر بھاری ہے۔
    لگتا ہے ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم کی افشاں بی بی جلد ہی آپکے بلاگ کا وزٹ کرنے والی ہیں

    ReplyDelete
  2. This picture tells " as you sow, so shall you reap". When the world told you to straighten out, you chose not to. Now, you pay the price. If, that's not enough, what else will be. But wait. Why this dead child picture is hurting you. Why not when you train youngsters to blow themselves up?
    Ajaz Latif

    ReplyDelete
  3. میں آپ کی لگائی تصویر چوری کر رہا ہوں ۔ اِن شاء اللہ عید کے بعد میرے انگریزی کے بلاگ پر نمودار ہو گی

    ReplyDelete
  4. It's not just a few. It's wholesale extremism in which everybody is profiting such as you. Whole nation is flooded with extremists who propagate to be moderates. I am glad Jinnah died of TB. Or else one of you would have killed him ( and go to heaven ) (heaven is only for Muslims like you who are busy wiping out people who do not agree with you).
    Latif

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.