ابنِ ثابتؓ کی زباں مجھ کو میسر کر دے : طرحی نعت پاک

مرے مولا، مری قسمت کو تو، خوشتر کردے
"مجھ کو سرکار کا دیدارمیسرّ کردے"
مدتیں بیت گئیں آس لگائے بیٹھے
شہرِ بطحا کا سفر اب تو مقدر کردے
سبز گنبد کو نہاروں میں قضا آنے تک
خاکِ طیبہ مری میت کو میسر کردے
کنکری جس نے شہادت کا پڑھا تھا کلمہ
میرے مولا مجھے وہ پاک سا کنکر کر دے
مدحِ آقا ﷺمیں ہر اک شعر لکھوں میں ہر دم
ابنِ ثابتؓ کی زباں مجھ کو میسر کر دے
کاوش: 
*✍..... ​نُون میم : نوؔرمحمد ابن بشیر​*
۳ محرم الحرام ۱۴۳۸ھ بمطابق ۵ اکتوبر ۲۰۱۶ء
۔ .......................................................

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.