July 2017

ہے عبث ہند میں، انسان کا انساں ہونا - غزل - نون میم

طرحی غزل

کبھی مایوس ، کبھی تیرا پریشاں ہونا
مجھ سے ملنے کے لئے دل کا وہ خواہاں ہونا

سارے عالم پہ ترے عشق کا افشاں ہونا
اور اس پر بھی مری جاں ترا خنداں ہونا

وہ کبھی روٹھنا، بے وجہ مری جاں مجھ سے
پھر اسی بات پہ تیرا وہ پشیماں ہونا

یاد آتا ہے ترا سجنا سنورنا اے صنم
دیکھ کر آئینے میں خود کو ہی حیراں ہونا

چھوڑ دیتا ہوں مقدر پہ میں انجام اپنا
"‌‌مجھ کو آتا نہیں بے وجہ پریشاں ہونا"

طعنے سن سن کے بھی، کرتے ہیں وطن سے الفت
اتنا آسان نہیں، ہندی مسلماں ہونا

گائے محفوظ ہے، محفوظ نہیں ہے انساں
ہے عبث ہند میں، انسان کا انساں ہونا

رب کو ہر حال میں خوش رکھنا، "مسلمانی"ہے
اتنا آسان نہیں، نوؔر مسلماں ہونا

کاوش: نون میم: نوؔرمحمد ابن بشیر
۱۲شوال المکرم ۱۲۰۱۷ / ۷ جولائی ۲۰۱۷ء


اور۔.... اک ہزل کا شعر۔۔۔
لینا پنگا ترے بھائی سے، کبھی کنبے سے
میرا وہ تیرے لئے دست و گریباں ہونا









<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.