December 2015

وفا کی بات کرنے سے وفا داری نہیں آتی





آن لائن مشاعرہ :  مُحِبّانِ اُردو گروپ
ہوئے تذلیل ہم پھر بھی سمجھداری نہیں آتی
بڑا افسوس ہے امت میں بیداری نہیں آتی

مسلماں کی وفاداری پہ شک جو کرتے ہیں سن لے
یہ مسلم قوم ایسی ہے کہ غداری نہیں آتی

وفاداری کی مالا جپنے والو غور سے سن لو
‌”وفا کی بات کرنے سے وفاداری نہیں آتی‌”

سرِ بازار الفت کا وہ سودا کر رہے ہیں پر
محبت کی ہمیں کرنے خریداری نہیں آتی

بھلا کیوں کھیل لگتی ہے مری الفت تمہیں جانم
میں عاشق ہوں ترا ، مجھ کو اداکاری نہیں آتی

 یہ ہے فرمان آقا کا، کہ پاکی نصف ایماں ہے
رہو تم پاک تو باطن کی بیماری نہیں آتی

ہو گرمظلوم تو ہم ساتھ دیں گے اس کا ہر دم نوؔر
ہو ظالم تو ہمیں کرنے طرفداری نہیں آتی

نون میم ۔ نؔورمحمد ابن بشر
  کوسہ، ممبرا، تھانہ، الہند  ۔  18ذی الحجہ ١٤٣٦ھ،   ٣۔اکتوبر ٢٠١٥ء

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.