2018

نعت : خدا کے عرش پہ تاروں سے جگمگاتے ہیں


نعت
خدا کے عرش پہ تاروں سے جگمگاتے ہیں
نبی کی مدح زمانے میں جو سناتے ہیں
خدا بھی آپ کا ہے مدح خواں، فرشتے بھی
چلو کہ نعتِ نبی ہم بھی  گنگناتے ہیں
وہی   تو  اصل  میں   عشّاق   ہیں   نبی    کے   جو
نبی کے عشق میں، جاں،  مال و زر لٹاتے ہیں
امین و سرورِ کونین کے دِوانے بھی
جہاں کو امن کے اسباق ہی سکھاتے ہیں
مدینہ چھوڑ دوں تو جاں سے میں گزر جاؤں
‌‌"‌‌یہ لوگ کیسے مدینے سے لوٹ آتے ہیں‌‌"‌‌
خدا کرے کہ مدینہ کی خاک بن جائیں
اسی  دعا  کے  لئے  ہاتھ  ہم   اٹھاتے   ہیں
جہاں میں اک یہی دربار نوؔر ہے ایسا
وہی  تو آتے ہیں یاں،  جو  بلائے جاتے ہیں
کاوش:  نون میم۔  نوؔرمحمد بن بشیر

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.