February 2014

٭ ماضی کے دلچسپ امریکی قوانین ٭


 ٭  ماضی کے دلچسپ امریکی قوانین  ٭


1۔ 1930ء میں امریکی ریاست "کیلی فورنیا" کے شہر "اونٹیریو" کی سٹی کونسل نے ایک قانون کی منظوری دی جس کے تحت شہری حدود میں مرغ کے بانگ دینے پر پابندی لگا دی گئی۔ اسی طرح ریاست "مشی گن" میں قانون سازی کر کے ایئرپورٹ کی حدود کے 300 فٹ کے اندر مرغ کی آذان پر پابندی لگادی گئی تھی۔

2۔ کیلی فورنیا میں لائسنس حاصل کیے بغیر چوہے پکڑنے کے لیے چوہے دان یا کسی دوسری چیز کے استعمال کی ممانعت کردی گئی تھی۔ اسی طرح ریاست "اوہائیو" کے شہر "کلیولینڈ" میں بھی شکار کا لائسنس حاصل کیے بغیر چوہے پکڑنا قابل دست اندازی جرم قرار دیا گیا تھا۔

3۔ جنوں بھوتوں کی کہانیاں سننا کس کو اچھا نہیں لگتا۔۔۔! لیکن امریکہ کی ایک ریاست "الی نوائے" کے شہر "اربانا" کی سٹی کونسل نے ایک قانون پاس کیا جس میں جنوں بھوتوں کی ڈراؤنی کہانیاں سنانے سے منع کیا گیا۔

4۔ دوسروں کے خراٹوں سے اکثر لوگ تنگ ہوتے ہیں، لیکن خراٹوں پر قانون سازی غالباً صرف ریاست "میساچوسٹس" میں ہی کی گئی تھی اور کمرے کے دروازے اور کھڑکیاں اچھی طرح بند کیے بغیر خراٹے لینے کو قابل دست اندازی پولیس جرم قرار دیا گیاتھا۔

5۔ امریکی ریاست "ویسٹ ورجینیا" کی کاؤنٹی "نکولس" کا منظور کردہ ایک قانون بلاتبصرہ، جس کے تحت پادریوں پر پہ پابندی عائد کی گئی کہ وہ اپنے واغط کے دوران کوئی لطیفہ نہیں سنا سکتے۔

6۔ امریکی ریاست "ڈیلاویئر" کے ایک قانون میں خواتین کو بیوٹی پارلر میں سونے سے روک دیا گیا اور اگر کوئی خاتون بیوٹی پارلر میں سوتی پائی جاتی تو اُس کے ساتھ ساتھ بیوٹی پارلر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا جاتا۔

7۔ ہوائی سفر کے سلسلے میں سب سے دلچسپ قانون ریاست "اوہائیو" کے شہر "ویسٹ یونین" کا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی شخص اپنی شادی کے پہلے سال اپنی بیوی کے بغیر ہوائی جہاز کے سفر پر نہیں جا سکتا ۔

8۔ آج سے چند عشرے قبل امریکہ میں پالتو جانور بھی تمباکو نوشی کرتے تھے۔ عدالتی قوانین میں سگریٹ نوشی سے ممانعت کے بعد ریاست "الی نوائے" کے شہر "ساؤتھ بینڈ" میں 1924ء میں عدالت نے ایک بندر کو سگریٹ پینے پر 25 ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا

9۔ ریاست اوہائیو کے شہر بولڈنگ نے کتوں سے قدرے بے مروتی کا برتاؤ کرتے ہوئے ایک قانون کی منظوری دی جس کے تحت پولیس کو یہ اختیار دیا گیاتھا کہ کسی بھونکتے ہوئے کتے کو چپ کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کرسکتی ہے۔

10۔ ریاست "انڈیانا" کے شہر "بکنل" کی شہری انتظامیہ نے ایئرپورٹ کی حدود میں کانٹے یا چمچ کے ساتھ آئس کریم کھانا خلاف قانون قرار دیا تھا۔









حلال فوڈ - کوکب اسلام ابڑو



۔ ۔ ۔ ۔ میں کراچی کے ایک مشورریسٹورنٹ میں بیٹھا ایک دوست کا انتظار کررہا تھا ۔ ۔ ۔ کہ چار آدمی داخل ہوۓ ، جن میں سے ایک بہت بڑا افسر بھی تھا ۔

 انھوں نے ٹیبل پر بیٹھ کے بیرے کے آنے پر آرڈر سے پہلے پوچھا  ۔ ۔ ۔

"یہاں حلال فوڈ ہی ہوتا ہے نا؟"

 بیرا بیچارہ پرشان ہوگیا کہ پاکستان میں ایسا سوال  ؟ ؟ ؟ ؟ ؟

 خیر اس نے سنبھل کے کہا "

 جی سر، فوڈ حلال ہی ہے، ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن میں امید کرتا ہوں کہ جب آپ پیمنٹ کرینگے تو وہ بھی حلال کی کمائی سے ہی ہوگی"!!!!!!

بس پھر تو کچھ مت پوچھو کہ  اس افسر اور ا س کے ساتھیوں کا کیا حال ہوا ۔

 ۔۔ ۔ ۔  ۔ ) کوکب اسلام ابڑو (

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.