انتقال پرملال ۔ ۔ ۔ آہ ۔ ۔ یاسین بھائ ۔ ۔

كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ ۔ ۔ ۔ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے !!!!

بہت ہی افسوس کے ساتھ یہ خبر آپ کو سنا رہا ہوں کہ میرے کزن یاسین ابن عبدالکریم سولکر  عید کے  دوسرے دن انتقال کر گئے ۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

عید کے ایک روز قبل ہی ان کی عیادت کرنے جانا ہوا تھا۔ اور تب ذہن میں یہ خیال بھی نہ گذرا تھا کہ یہ ہماری آخری ملاقات ہوگی۔ ہسپتال سے جاتے ہوئے بھائی جان کو تسلی دیتے ہوئے رخصت ہوا کہ ان شاء اللہ جلد ہی آپ صحت یاب ہو جائیں گیں ۔ ۔ ۔ ۔ مگر تقدید کا لکھا کون جان سکتا ہے ۔ ۔ ۔ اور ایک دن کی بعد ان کے انتقال کی خبر ۔ ۔ ۔ ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

آہ ۔ ۔ ۔ بڑا صدمہ ہوا ۔ ۔ ۔ مگر ۔ ۔ ۔ آج تیری تو کل میری باری ہے ۔ ۔ ۔ ۔

آنکھوں سے جاری آنسؤں کے ساتھ ۔ ۔ ۔ ۔ کانپتے لبو ں سے ساتھ ۔ ۔ ۔ زخمی دل کے ساتھ ۔ ۔ ۔ ۔ اپنی جھولی اپنے پروردگار کے سامنے پھیلا کر ۔ ۔ ۔۔ اپنے رب کے سامنے التجا کر رہا ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ ان کی قبر کو نور سے منور کر دے۔ ان کے درجات بلند فرمائے ۔ ۔ اور لواحقین کو صبر کی توفیق نصیب فرمائے ۔
 آمین ۔۔ ۔ ۔ یا رب العالمین ۔

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

انتقال پرملال ۔ ۔ ۔ آہ ۔ ۔ یاسین بھائ ۔ ۔ پہ 3 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. خدا ان کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے

    ReplyDelete
  2. اللہ تعالٰی اُس کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.