ونڈوز کی تاریخ ۔ ۔ ۔ ۔ کچھ اس طرح ہوئی ابتداء ہماری ۔ ۔ ۔ ۔
یہ ونڈوزکا پہلا ورژن ہے، یہ 1985میں لانچ ہوا اور اس کا نام ونڈوز 1.0رکھا گیا.اس ورژن میں سبھی اپلیکیشن فکس ہیں.

یہ ونڈوز کا دوسرا ورژن ہے، یہ 1987میںلانچ ہوا اور اس کا نام ونڈوز2.0رکھا گیا.اس میں کچھ پروگرام فکس جبکہ کنٹرول پینل متعارف کرایا گیا.

یہ ونڈوز کا تیسرا ورژن ہے، یہ 1988میںلانچ ہوا اور اس کا نام 2.1رکھا گیا. اس میں بھی کچھ اپلیکیشن فکس جبکہ کنٹرول پینل کیساتھ کیساتھ پینٹ کو بھی متعارف کرایا گیا ہے.

یہ ونڈوز کا چوتھا ورژن ہے، یہ 1990میںلانچ ہوا اور اس کا نام 3.0رکھا گیا.اس میں پروگرام مینجر، فائل مینجر جبکہ ایم ایس ڈوس کی فائلز کو پروگرام مینجر میںتبدیل کردیا گیا.

یہ ونڈوز کا پانچواں ورژن ہے، یہ 1992میںلانچ ہوا اور اس کا نام 3.1رکھا گیا. یہ ونڈوز3.0کا اپگریڈڈ ورژن ہے اس میں 32بٹ ایکسس متعارف کرائی گئی جبکہ پرسنلائزڈ آپشن اور گیمز بھی پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی.

یہ ونڈوز کا چھٹا ورژن ہے، یہ 1995میں لانچ ہوااور اس کا نام ونڈوز95رکھا گیا.یہ پہلی جدید ونڈوز کہلائی جاتی ہے، اس میں جی یوآئی کے ذریعے کام کو آسانی سے کیاجانے کا کنسیپٹ دیا گیا،

یہ ونڈوز کا ساتواں ورژن ہے، یہ 1998 میںلانچ ہوااور اس کا نام ونڈوز98رکھا گیا. یہ ونڈوز انتہائی مشہور ونڈوز میں شمار کی جاتی ہے، اگر آج بھی دیکھا جائے تو یہ ونڈوز کسی کسی کمپیوٹر میں انسٹال دکھائی دیتی ہے.

یہ ونڈوز کا آٹھواں ورژن ہے، یہ 2000میںلانچ ہوا اور اس کا نام ونڈوز meملینیئم ایڈیشن رکھا گیا. اس میں ونڈوز98کے اپگریڈڈ فیچر رکھے گئے ہیں.

یہ ونڈوز کا نواں ورژن ہے، یہ بھی 2000میںلانچ ہوا اور اس کا نام ونڈوز2000رکھا گیا.یہ ونڈوز ونڈوز می کا اپگریڈڈ ورژن ہے. یہ بھی بہت عمدہ ونڈوز شمار کی جاتی ہے.

یہ ونڈوز کا دسواں ورژن ہے، یہ 2001میں لانچ ہوا اور اس کا نام ونڈوز ایکس پی رکھا گیا. اس ونڈوز کو سبھی ونڈوز کا باپ کہا جاتا ہے. یہ انتہائی کامیاب ونڈوز ہے جو آج بھی بے شمار کمپیوٹرز میں استعمال کی جارہی ہے، یہ ونڈوز7تک بہترین اور جدید ترین ونڈوز شمار کی جاتی ہے.
یہ ونڈوز کا گیارواں ورژن ہے، یہ 2006میں لانچ ہوا اور اس کانام ونڈوز وسٹا رکھا گیا. اس کی اینیمیشن بہت خوبصورت ہیں جیسی ٹرانسپرینسی جیسی چیز تو جادو جیسی لگتی ہے.
یہ ونڈوز کا بارہواں ورژن ہے، یہ 2009میں لانچ ہوا اور اس کانام ونڈوز سیون رکھا گیا. یہ ونڈوز آج تک کی بہترین ونڈوز میں شمار کی جاتی ہے، اسے ونڈوز کی تاریخ کا اہم سنگ میل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا. اس میں ایڈوانسڈ فیچرز نے اسے سبھی ونڈوز سے ممتاز کردیا ہے.

یہ ونڈوز کا تیرہواں ورژن ہے، یہ ابھی تیاری کے مراحل میںہے اور 2012کے آخر تک اس کی ریلیز متوقع ہے. اس کا نام ونڈوز 8رکھا گیا ہے. اس ورژن کی ریلیز 2012 کے آخر تک امید کی جاتی ہے، اس میں بہتر انٹر فیس کو متعارف کرایا جا رہا ہے اور اسی تناسب سے فیچرز کو بھی ایڈوانس کیا جارہا ہے.

ونڈوز کی تاریخ ۔ ۔ ۔ ۔ کچھ اس طرح ہوئی ابتداء ہماری ۔ ۔ ۔ ۔ پہ 3 تبصرے ہو چکے ہیں
اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔
میں نے کمپیوٹر پے 1985ء میں کام شروع کیا تھا اور یہ ساری مصیبتیں نبھانا پڑیں ۔ ا(س زمانہ میں ورکس کے نام سے پہلی سپڑیڈ شیٹ آئی تھی ۔ اس کے بعد لوٹس 123 نے دھوم مچا دی
ReplyDeleteہمیں 98سے سمجھ آنا شروع ہوا کمپیوٹر
ReplyDeleteپھر 2000 اور اب ایکس پی استعمال کر رہی ہوں
ایم ای کبھی استعمال نہیں کی وسٹا پسند نہیں آئی
سیون بوچھ ثابت ہوئی
اور 8 کو دیکھیں گے
اس دوران 2 بار لینکس کو بھی استعمال کیا تھا
مگر کٹھنایوں کے باعث اور مطلوبہ سافٹ ویئر اس پر چل نہ سکنے کی وجوہ پر اس سے دستبردار ہو گئے
شکریہ اجمل صاحب ۔ ۔
ReplyDeleteاس ذمانے میں تو کمپیوٹر پر کام کرنا بہت بورنگ لگتا ہوگا۔۔۔
باجی آ پ کا بھی شکریہ ۔۔ ۔ ۔ ۔
میں نے جب کمپوٹر پرکام کرنا شروع کیا تب تو ونڈو 95 ہی سب جگہ چل رہا تھا۔۔۔۔ مگر 3.1 پر بھی مجھے کام کرنے کا موقع ملا ہے۔۔۔
مگر بعد میں ون 98 نے ون 95 کی جگہ لے لی ۔ ۔ ۔ ۔ اور پھر XP نے تو دھوم ہی مچادی ۔
ون ایم ای اور 2000 تو مجھے بالکل پسند نہیں آیا ۔ ۔ ۔ ۔ فی الحال ۔۔۔ ون 7 تو بہت اچھا لگ رہا ہے ۔۔۔۔
اور ان 8 تو بھی تک نظر سے نہیں گزرا !!!