عمرہ کے نام پہ جعل سازی!

عمرہ کے نام پہ جعل سازی!
 

محرر: ارشد ضیا انصاری
دنیا کے سب سے مقدس مقام یعنی خانۂ کعبہ، اور پیارے نبیﷺ کے روضۂ اطہر کی زیارت کا شوق ہر ایک مسلمان کی سب سے بڑی تمنا ہوتی ہے، مالی اعتبار سے کمزور سے کمزور مسلمان بھی ایک بار مکہ مدینہ .......... زادھما اللہ شرفاً و کرامۃً......... جانے کی خواہش کو پورا کرنے کےلئے اپنی روزمرہ کی آمدنی کا ایک حصہ اس کام کےلئے جمع کرتا ہے، پائی پائی جوڑتاہے، ربّ دوجہاں سےدعائیں کرتاہے، یاہوسکتاہے کہ کسی کےپاس مالی افراط ہو تو وہ بآسانی ایک یا دوبار ہی میں مکمل رقم کاانتظام کرلیتا ہے، اورپھروہ عمرہ کی عظیم ترین نعمت سےسرفرازہونےکیلئے، اورمقدس مقامات کی زیارت کی نیت سےسفرکی ٹھان لیتاہے ۔جابجامختلف قسم کی کمپنیوں کےتوسط سے،، عمرہ ٹوراینڈٹریولس،، کےلبھاؤنے اور دلچسپ اشتہارات کی بھرمارہے ۔ہم صرف اتنی رقم میں ایساسفرکرائیں گے ۔رہائش ایسی اورکھاناایسا ۔پچیس سالوں سے، تیس سالوں سےمستندخدمات کاواحدمرکز وغیرہ وغیرہ ۔جی ہاں ‍! دوستو ان ٹوراورٹریولزاداروں میں سےہوسکتاہےکچھ ایمانداربھی ہوں مگرمجبوراورناواقف بھولےبھالےمسلمانوں کےجذبات کامذاق بنانےمیں تویہ سب شریک ہیں ۔سیکڑوں ایمان والےاپنی کمائیوں کاایک بڑاحصہ بربادکرکےآج لبوں پرآہیں، اوردل میں دردلئےخاموش ہوگئے ۔انکےجھوٹ اورپرفریب مکاری کچھ یوں ہوتی ہے کہ شروع میں اتنااطمینانی معاملہ آپکےسامنےظاہرکیاجاتاہیکہ آپ سرشارہوجاتےہیں ۔اتنےلوگ وہاں کےگئےہیں، اتنےتیاربیٹھےہیں، اتنےآنےوالےہیں، ہماراکیاہےبس الله کےبندوں کواللہ کاگھردکھادیں، ہماری آخرت توکسی کی بھی دعاسےبن جائیگی، شرائط کیمطابق اورمطمئن ہوتےہوئےپوری رقم پہلےہی جمع کردی جاتی ہےاورپھربھروسہ دلانےکیلئے ٹکٹ یا کوئی کاغذ حوالہ کردیاجاتاہے ۔اورپھرعین وقت پرممبئی پہونچ کریادہلی پہونچ کریہ اپنےاصلی رنگ میں آتےہیں ۔ارے آپکاتوویزاختم ہوگیا ہم نےپہلےسےدیکھاہی نہیں ۔آپ کی قسط ابھی جمع نہیں ہوسکی اسلئےایک مہینہ ٹھہرناپڑیگا ۔ذراوہ آپکاٹکٹ نہیں بن سکا وغیرہ وغیرہ اورپھرشروع ہوتاہے پریشانیوں کادور اکثرلوگوں کےپورےپیسےڈوب جاتےہیں۔کئی ساتھیوں کےپاسپورٹ ہی واپس نہیں ملے ۔

ایساہی کچھ ہواہمارے ایک دوست کیساتھ جو یوپی کے رہنے والے ہیں اوراسی واقعہ کی بنیادپریہ چندسطورتحریرکی ہیں ۔دہلی کی اورینٹ کمپنی سےمنسلک عائشہ ٹوراینڈٹریولس سہارنپور کےذریعہ انہوں نےحجازِمقدس کےسفرکاارادہ کیا ۔اوردہلی پہونچ کرسفرکےآغازسےقبل پتہ چلتاہیکہ ویزاایکسپائرہوگیا ۔سارےارمان بجھ گئے ۔امیدیں دم توڑگئیں ۔لاکھ راستے نکالنےکی کوششیں کیں مگربےسود ۔

بگڑتی ہےجسوقت ظالم کی نیت
نہیں کام آتی دلیل اور حجت 

سو۔۔دوستو!اس تحریر کامقصد یہی ہیکہ مقدس مقامات کےنام پرہونےوالےاس مکروفریب کوبےنقاب کیاجائے ۔آپ سب سےگزارش ہیکہ اپنےاپنےمقام پر اس تعلق سےاپنےروابط کوکام میں لاکرحرمِ مکی وحرمِ مدنی کےنام پرلوٹےجانیوالےبھولےبھالےمسلمانوں کی رہنمائی فرمائیں اورمؤمنین کی جان ومال کی حفاظت کاذریعہ بنیں ۔اللہ پاک آپکوجزائےخیرعطافرمائے ۔آمین یاربّ العٰلمین

تحریر :  ارشد ضؔیا انصاری 

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.