دیر آید درست آید

روز مرہ کی طرح آج بھی صبح صبح گھر سے  جلد بازی میں دفتر کے لئے نکلا- پارکنگ میں بائیک لگانے کے بعد  اسٹیشن کی جانب جاتے ہوئے قریب کے بک اسٹال پر نظر پڑی جس میں کئی قسم کے اخبار تروتازہ دکھائی دے رہے تھے۔ ایک نظر ان پر ڈالی تو ایک اخبار کی شہ سرخی " پاکستان فوج کو نیٹو کے خلاف کاروائی کی کھلی چھوٹ " پڑھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ کم از کم ایک عرصے کے بعد تو پاک کی غیرت جاگ گئی ۔

اب تک کی جو خبریں ہم کو سننے مل رہی تھیں ان سب سے تو یہی لگ رہا تھا کہ پاک پر امریکی فوج ہی قابض ہے ۔ جہاں دیکھو امریکی فوج اپنی من مانی کر رہی ہے۔ پاک عوام ان کے لئے  تو بس ایک کھلونہ ہیں۔ جب چاہیں' جس وقت چاہیں، جس جگہ چاہیں ان کو اپنی گولیوں اور بموں کا نشانہ بنا لیں ۔

آج ایک مدت کے بعد پاکستان کی جانب سے یہ خبر سن کر بہت مسرت ہوئی- 26 نومبر کے 24 فوجیوں کی شہادت کے بعد آخر کار کچھ تو غیرت جاگ ہی گئی ۔۔ ۔۔ کاش کہ یہ غیرت ہزاروں بے گناہ عوام کے جان گنوانے سے قبل جاگ جاتی ۔۔۔ مگر کہتے ہیں نا کہ ۔ ۔ ۔ دیر آید درست آید ۔ ۔ ۔

امید ہے کہ جلد ہی وہ دن بھی آئے گا جب ارض پاک ان گوروں کے تسلط سے مکمل  پاک ہو جائے گی ۔

 دعا ہے کہ ہمیں  وہ دن جلد از جلد دیکھنا نصیب ہو ۔ آمین

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

دیر آید درست آید پہ 5 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
    وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

    خدا کرے نہ کبھی خم ۔ سرِ وقارِ وطن
    اور اس کے حسن کو تشویشِ ماہ و سال نہ ہو

    ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
    کوئی ملول نہ ہو ۔ کوئی خستہ حال نہ ہو

    خدا کرے کہ مرے اک بھی ہم وطن کے لئے
    حیات جرم نہ ہو ۔ زندگی وبال نہ ہو

    ReplyDelete
  2. السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    نور بھائی ضرورت اس بات کی ہے۔ کہ غیرت جاگی رہے۔
    محمد ارشد کمبوہ

    ReplyDelete
  3. خدا کرے کہ یہ دعائیں قبول ہوں ۔ آمین

    شکریہ افتخار صاحب

    ReplyDelete
  4. ابے یار اتنے جزباتی نہ بنو۔
    گیلانی نے کہا ہے کہ عوام کو مطمئن کرنے کیلئے کچھ کرنا پڑئے گا۔وگرنہ وہ کہاں اور غیرت کہاں

    ReplyDelete
  5. غیرت مند عوام کو تسلی دینے کے لیے بے غیرت حکمرانوں کی طرف سے میٹھی گولی ہے یہ

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.