ازدواجی محبت کے لیے آزمودہ عمل ...
عمل: ایک سفید کاغذ پر خوشخط اَللّٰہُ الصَّمَد لکھ کر کمرے کی دیوار پر لٹکا دیں جہاں آپ کی نظر پڑتی رہے۔ دن میں جب بھی فارغ ہوں اس اسم پر نظر جمالیں اور اپنے مقصد کا تصور رکھیں۔ روزانہ ایک بار یا دو بار دس پندرہ منٹ مشق کریں۔ دس دن کے اندر اندر مراد پوری ہوگی۔ کئی دوستوں نے آزمایا مجرب پایا۔ ویران گھر آباد ہوگئے‘ احقر نہ آزما سکا‘ نہ ضرورت تھی نہ مناسب سمجھا۔ اللہ کی کلام اور اسم الٰہی سے ناجائز کام کرنے والوں کا انجام دنیا اور آخرت میں ذلت اور رسوائی ہوتی ہے جس کا کئی دفعہ تجربہ ہوا۔ میں نے اپنے محسن حکیم صاحب کے فرمان کے مطابق سینہ کا راز لکھ دیا ہے جائز کام اور میاں بیوی کی محبت کیلئے عمل کریں۔ ناجائز سے پرہیز ضروری ہے ورنہ نقصان ہوگا۔
ازدواجی محبت کے لیے آزمودہ عمل ... پہ 12 تبصرے ہو چکے ہیں
اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔
نسخہ جات کی شیئرنگ کا خاصہ اچھا انتظام کیا ہے جی
ReplyDeleteشکریہ جی . . .
ReplyDeleteخود میں تو اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ کچھ لکھ سکوں . . ( کوشش تو کر رہا ہوں ) ہاں کہیں سے کچھ مل جاتا ہے جو اپنے اور دوسروں کے لئے نفع بخش محسوس ہوتا ہے تو اس سے بلاگ سجا لیتا ہوں .
جزاک اللہ
ميں بہت پہلے لکھ چکا ہوں کہ اللہ کے کلام کو بغير سمجھے پڑھنا بھی کارِ ثواب ہے مگر مقصد اس پر عمل کرنا ہے جو بغير سمجھے نہيں ہو سکتا
ReplyDeleteاگر بچے کی يا بيٹے کی خواہش ہو تو کيا سيّدنا زکريا عليہ السلام کی دعا سے بہتر کوئی دعا ہو سکتی ہے جو قرآن شريف ميں اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے ہميں بتائی ہے ؟
سوال یہ ہے کہ کیا ایک ہی ورد مختلف مقاصد کے لئے کیا جاسکتا ہے؟ الله الصمد کا ورد دنیا کی تکالیف اور پریشانیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے کرایا جاتا ہے. اس ورد کے نتیجے میں دنیوی پریشانیاں تو کم نہیں ہوتیں لیکن بندہ بے فکر ضرور ہوجاتا ہے. اگر اس ورد کے معنی کو ذہن میں رکھیں تو ورد کا مذکورہ بالا نتیجہ سمجھ میں آتا ہے. لیکن اس ورد کے نتیجے میں ازدواجی خوشیاں حاصل کیونکر ہوسکتی ہیں اس پر اگر ہوسکے تو ضرور روشنی ڈالیے گا.
ReplyDeleteافتخار صاحب ۔ ۔ آمد کا شکریہ : آپ نے جو دعا بتائی ہے وہ بھی جامع دعا ہے ۔ مگر ہو سکتا ہے کہ اس عمل میں بھی اللہ نے تاثیر رکھی ہو۔ واللہ اعلم
ReplyDeleteجزاک اللہ
ڈاکٹر صاحب ۔ ۔ ۔ میرے خیال سے ایک ہی ورد سے مختلف مقاصد حاصل کئے جانے میں کوئی تردد نہیں ہونا چاہیئے - والللہ اعلم
ReplyDeleteجزاک اللہ
Dr Jawad Allah can do anything.
ReplyDeletehe can solve problems also if you are willing to do ur part
اللہ کے ناموں میں شفا ہی ہے
ReplyDeleteبے شک۔۔۔۔ بس ہم میں ہی یقین کی کمی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جزاک اللہ
Deleteشکریہ ڈاکٹر صاحب ۔ ۔ ۔
ReplyDeleteبے شک اللہ رب العزت کی ذات عالی پر مکمل اعتماد اور اپنی جانب سے کوشش بےحد ضروری ہے ۔
جزاک اللہ
کاریگر ہی جانتا ہے کہ کون سی اینٹ کہاں لگانی ہے ، یا یوں کہہ لیں کہ ایک ڈاکٹر ہی جانتا ہے کہ کون سی بیماری میں کون سی دوا دینی ہے۔۔۔۔۔۔
ReplyDeleteہمارے ملک میں غیر محسوس طریقے سے لوگوں کو "عمل" سے ہٹا کر "ٰعملیات " پر لگایا جا رہا ہے، یا یوں کہہ لیں کہ لوگ اپنے روزانہ کے اعمال {سچ بولنا، پورا تولنا، غیبت نہ کرنا اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بچنا وغیرہ} کو چھوڑ کر عملیات کے پیچھے لگ گئے ہیں، ویسے میں نے کہیں پڑھا تھا کہ "اللہ الصمد" فقر کی منزل کے مسافروں کا "ذکر" ہے، اس کو پڑھنے سےدنیاوی لذتیں، {جو موجودہ دور میں ضرورتیں ہیں} ختم ہو جاتی ہیں، اس لیے کسی صاحب نظر بزرگ سے پوچھ کر ذکر کرنا چاہیے
پیار بھی جاز ہے نہ کیا میں اپنے پیار کو پانے کے لیے یہ عمل کر سکتے ہوں
ReplyDelete