حق ضرور کہے . . . . .
دراصل بات تقریبا" 7-8 مہینے قبل کی ہے ۔ ہمارے بستی کے ایک امام صاحب سے دوران قراءت ایک چھوٹی سے غلطی ہوئے جا رہی تھی -اللہ سبحانہ و تعالی نے محترم کو بڑی خوش الحان آواز دی ہے ۔ ایک عجیب انداز ہے ان کی قراءت کا ۔ مجھے اور میرے دوست کو جب بھی موقع ملتا‘ مغرب و عشاء ان کی ہی مسجد میں ادا کرتے ۔ ۔ ۔ بڑا مزہ آتا ان کی قراءت میں قرآن سننے۔ ۔ ۔ ۔ مگر ان سے دوران قراءت ایک غلطی ہوئے جا رہی تھی ۔ ہم لوگوں نے کئی دفعہ بہت ہی غور سے سننے کی کوشش کی کہ کہیں ہمارے سننے میں کوئی کمی رہ جاتی ہو یا اسپیکر کا کوئ مسئلہ ہو۔۔ ۔ ۔ مگر تقریبا" ایک مہینے کے مسلسل غور و خوض کے بعد ہم دونوں اس بات پر متفق ہو گئے کہ غلطی تو امام صاحب کے حرفوں کے ادائیگی میں ہی ہے ۔ ۔ ۔ بس میرے دوست نے عزم کیا کہ اس کے بارے میں وہ امام صاحب کو ضرور بتائے گا ( میں تو پہلے سے ہی کم ہمت ہوں تو میں اس کی جراءت نہ کر سکا) ۔ ۔ ۔ اور جب امام صاحب کو یہ بتایا گیا کہ آپ سے حرفوں کے ادائیگی میں یہ غلطی ہو رہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو امام صاحب تو چراغ پا ہو گئے ۔ ۔ ۔
گزشتہ ہفتہ اچانک کسی کام سے میرے اس مسجد کی طرف جانا ہوا تو دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ ایکبار پھر امام صاحب کی قراءت سنتے جاؤں ۔ جب مغرب میں ان کی قراءت سنی تو ایکدم حیران ہو گیا ۔ ۔ ۔ ۔ حضرت نے تو اپنی غلطی بالکل سدھار دی تھی ۔ ۔ ۔ میں پورے توجہ سے ان کی قراءت کو سننے لگا اور اس کو کنفرم کرنے کے لئے ۔ ۔ ۔ عشاء بھی وہی ادا کی ۔ ۔ ۔ اور الحمداللہ ۔ ۔ ۔ پکا یقین ہوگیا کہ امام صاحب نے اپنی غلطی کو درست کر دیا ہے . . .
حق ضرور کہے . . . . . پہ 10 تبصرے ہو چکے ہیں
اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔
رب کسی کو بھی ہدایت دے سکتا ہے، بس تھوڑی سی حکمت سے نصیحت کرتے رہنا چاہیے۔
ReplyDeleteغلطی کی تصحيح کرانا چاہيئے البتہ اس طرح محسوس نہ ہو کہ غلطی نکالی جا رہی ہے ۔ باقی کام تو صرف اللہ کا ہے
ReplyDeleteمیرے خیال میں حق بات کو نہ کہنا ایک نقصان والی بات ہے۔ہمیں ضرور حق بات کرنی چاہئے صرف بس اسکی کوشش کرنی چاہئے کہ حکمت اور بصیرت کے ساتھ ہو۔کیونکہ بعض اوقات اگر حکمت سے کام نہ لیا جائے تو بڑا فساد ہو جاتا ہے۔
ReplyDeleteشکریہ صاحبان ۔ ۔ ۔
ReplyDeleteبے شک حکمت و بصیرت تو بے حد ضروری ہے ۔ وگرنہ الٹا اثر ہو جاتا ہے ۔
جزاک اللہ خیرا" جزا
سوری نور بھائی کافی دنوں بعد آیا رجسٹر نہ ہونے کی وجہ سےآپ کو بھول گیا تھا ابھی آپ یاد آئے تو میں گھوم پھر کے یہاں آیا ہوں۔ آپ کو بک مارک کرتا ہوں
ReplyDeleteنور بھائی اگر حرج نہ سمجھیں تو غلطی کی وضاحت کردیں تاکہ قارئین میں سے اگر کسی میں وہ غلطی ہو تو وہ اسکو سدھار سکے۔ چونکہ امام صاحب کا نام نہیں لیا گیا ہے اس لئے ان پہ زد نہیں پڑے گی
محمد سعید پالن پوری
شکریہ محترم کہ آپ اپنا قیمتی وقت میرے بلاگ پر صرف کر رہے ہیں ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے ۔ آمین
ReplyDeleteمختصرا" عرض کر دوں کہ وہ جب " الحمد للہ رب العالمین " پڑھتے تھے تو ۔ ۔ ۔
لفظ رب میں م کی آمیزش سنائی دیتی تھی ۔ یعنی ۔ ۔ رمب العالمین ۔ ۔ اسطرح ۔ ۔ ۔ ہم لوگوں نے کافی تحقیق کے بعد ہی محترم کو اس جانب توجہ دلائی ۔ ۔ ۔ کیوں کہ وہ میں بھی ان کی کافی عزت کرتا ہوں ۔ ۔ ۔ اس واقعہ سے مجھے بہت مایوسی ہوئی تھی ۔ ۔ مگر اب جبکہ انہوں نے درستگی کی ہے تو میری نگاہ میں ان کی قدر اور بڑھ گئی ہے ۔ اللہ تعالی انہیں دنیا و آخرت میں چمکا دے ۔ آمین
رور محمد صاحب
ReplyDeleteایک بلاگ میں نے بلاگ سپاٹ پہ بنا یا ہے میں اس کو آپکے بلاگ جیسی اردو میں شکل دینا چاہتا ہوں۔ آپ اس سلسلہ میں میری مدد کر سکتے ہیں۔
مکتبہ حجاز
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
ReplyDeleteسب سے پہلے آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ میر ے بلاگ پر تشریف لائے . بس اسی طرح آُپ کی آمد کا انتظار رہے گا . .
بلاگ کے بارے میں' میں یہ حقییقت ہی آپ کے سامنے ظاہر کر دوں تا بہتر ہوگا کہ میں بھی آپ کی طرح اس لائن میں بالکل امی ہوں .
اس لائن کے کچھ اعلی ترین افراد کی مدد مثلا" جناب م بلال حاحب http://www.mbilalm.com/urdu-and-blog.php جناب جہانزیب اشرف صاحب http://www.urdujahan.com/blog/ اور جناب شازل صاحب http://urdunama.org/shazel/ کی مدد سے میں اپنا بلاگ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہوں . آپ کو ان حضرات - خاص کر بلال صاحب و جہانزیب اشرف صاحب کے بلاگ پر بلاگنگ کے متعلق بہت ساری معلومات مل سکتی ہیں .اور اگر ان سے آپ کچھ مدد لینا چاہیں تو بھی موقع بہ موقع آپ کو مدد مل جائے گی ان شاء اللہ.
خیر . . . . اگر آپ کو میری طرف سے بھی کچھ معلوما ت حاصل کرنی ہو تو آپ بلا جھجک میرے بلا گ پر یا اس آئی ڈی hodekarnoor@gmail.com پر آپ معلوم کر سکتے ہیں .
آپ سے گذارش تھی کہ آپ کے بلاگ کا ایڈریس بتا دیتے تو ناچیز کو بھی آپ کی سائٹ وزٹ کرنے میں آسانی ہوتی .
جزاک اللہ خیرا" کثیرا
سب سے پہلے تو معذرت کے میں آپ کا نام غلط لکھ گیا تھا
ReplyDeleteمیں نے آپ کے مشورہ کے بموجب بلال بھائی کی خدمات لیں اور اللہ ان کو جزائے خیر دیں کہ ان ہوں نے مسئلہ حل کردیا۔ اللہ آپ کو بھی جزائے خیر دے۔ لنک یہ ہے
http://maktabahijaz.blogspot.com/
Amin
ReplyDelete