حق ضرور کہے . . . . .

آپ کے کان بج رہے ہیں۔ دماغ خراب ہے آپ کا۔ 25 سالوں سے امامت کر رہا ہوں ۔ جا کے اپنے کان کا علاج کروائیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ رد عمل تھا ہمارے علاقے کے ایک امام صاحب کا ‘جب میرے ایک ساتھی نے  ان کے قراءت میں ہونے والی غلطی کے بارے میں بتایا ۔ ۔ ۔ ۔

دراصل بات تقریبا" 7-8 مہینے قبل کی ہے ۔ ہمارے بستی کے ایک امام صاحب سے دوران قراءت ایک چھوٹی سے غلطی ہوئے جا رہی تھی  -اللہ سبحانہ و تعالی نے محترم کو  بڑی خوش الحان آواز دی ہے ۔  ایک عجیب انداز ہے ان کی قراءت کا ۔  مجھے اور میرے دوست کو جب بھی موقع ملتا‘ مغرب و عشاء ان کی ہی مسجد میں ادا کرتے ۔ ۔ ۔ بڑا مزہ آتا ان کی قراءت میں قرآن سننے۔ ۔ ۔ ۔ مگر ان سے دوران قراءت ایک غلطی ہوئے جا رہی تھی ۔  ہم لوگوں نے کئی دفعہ بہت ہی غور سے سننے کی کوشش کی کہ کہیں ہمارے سننے میں کوئی کمی رہ جاتی ہو یا اسپیکر کا کوئ مسئلہ ہو۔۔ ۔ ۔ مگر تقریبا" ایک مہینے کے مسلسل غور و خوض کے بعد ہم دونوں اس بات پر متفق ہو گئے کہ غلطی تو امام صاحب کے حرفوں کے ادائیگی میں ہی ہے ۔ ۔ ۔  بس میرے دوست نے عزم کیا کہ اس کے بارے میں وہ امام صاحب کو ضرور بتائے گا ( میں تو پہلے سے ہی کم ہمت ہوں تو میں اس کی جراءت نہ کر سکا) ۔ ۔ ۔  اور جب امام صاحب کو یہ بتایا گیا کہ آپ سے حرفوں کے ادائیگی میں یہ غلطی ہو رہی ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔  تو امام صاحب تو چراغ پا ہو گئے ۔ ۔ ۔

خیر ‘ ہم نے  ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا ۔ ۔  اس کے بعد میرے دوست نے ان کی اقتداء میں نماز پڑھنا ہی چھوڑ دی اور ۔ ۔ ۔ ۔ اتفاقا" کچھ مصروفیات اتنی بڑی کہ  میرا بھی اس مسجد میں جانا چھوٹ گیا ۔

گزشتہ ہفتہ اچانک کسی کام سے میرے اس مسجد کی طرف جانا ہوا تو دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ ایکبار پھر امام صاحب کی قراءت سنتے جاؤں ۔  جب مغرب میں ان کی قراءت سنی تو ایکدم حیران ہو گیا ۔ ۔ ۔ ۔  حضرت نے تو اپنی غلطی بالکل سدھار دی تھی ۔ ۔ ۔ میں پورے توجہ سے ان کی قراءت کو سننے لگا اور اس کو  کنفرم کرنے کے لئے ۔ ۔ ۔ عشاء بھی وہی ادا کی ۔ ۔ ۔ اور الحمداللہ ۔ ۔ ۔  پکا یقین ہوگیا کہ  امام صاحب نے اپنی غلطی کو درست کر دیا ہے . . .

اس قصے نےمجھے یہ سبق دیا کہ :  حق بات کہتے ہوئے کبھی جھجکنا نہیں چاہیئے ۔ ( ہاں ۔ ۔ ۔ موقع محل کے حساب سے حکمت سے ضرور کہے۔ مگر حق ضرور کہے ) ۔ ۔ ۔ ایک نہ ایک دن وہ ضرور اثر کرتا ہے ۔


<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

حق ضرور کہے . . . . . پہ 10 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. رب کسی کو بھی ہدایت دے سکتا ہے، بس تھوڑی سی حکمت سے نصیحت کرتے رہنا چاہیے۔

    ReplyDelete
  2. غلطی کی تصحيح کرانا چاہيئے البتہ اس طرح محسوس نہ ہو کہ غلطی نکالی جا رہی ہے ۔ باقی کام تو صرف اللہ کا ہے

    ReplyDelete
  3. میرے خیال میں حق بات کو نہ کہنا ایک نقصان والی بات ہے۔ہمیں ضرور حق بات کرنی چاہئے صرف بس اسکی کوشش کرنی چاہئے کہ حکمت اور بصیرت کے ساتھ ہو۔کیونکہ بعض اوقات اگر حکمت سے کام نہ لیا جائے تو بڑا فساد ہو جاتا ہے۔

    ReplyDelete
  4. شکریہ صاحبان ۔ ۔ ۔

    بے شک حکمت و بصیرت تو بے حد ضروری ہے ۔ وگرنہ الٹا اثر ہو جاتا ہے ۔

    جزاک اللہ خیرا" جزا

    ReplyDelete
  5. سوری نور بھائی کافی دنوں بعد آیا رجسٹر نہ ہونے کی وجہ سےآپ کو بھول گیا تھا ابھی آپ یاد آئے تو میں گھوم پھر کے یہاں آیا ہوں۔ آپ کو بک مارک کرتا ہوں

    نور بھائی اگر حرج نہ سمجھیں تو غلطی کی وضاحت کردیں تاکہ قارئین میں سے اگر کسی میں وہ غلطی ہو تو وہ اسکو سدھار سکے۔ چونکہ امام صاحب کا نام نہیں لیا گیا ہے اس لئے ان پہ زد نہیں پڑے گی
    محمد سعید پالن پوری

    ReplyDelete
  6. شکریہ محترم کہ آپ اپنا قیمتی وقت میرے بلاگ پر صرف کر رہے ہیں ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے ۔ آمین

    مختصرا" عرض کر دوں کہ وہ جب " الحمد للہ رب العالمین " پڑھتے تھے تو ۔ ۔ ۔
    لفظ رب میں م کی آمیزش سنائی دیتی تھی ۔ یعنی ۔ ۔ رمب العالمین ۔ ۔ اسطرح ۔ ۔ ۔ ہم لوگوں نے کافی تحقیق کے بعد ہی محترم کو اس جانب توجہ دلائی ۔ ۔ ۔ کیوں کہ وہ میں بھی ان کی کافی عزت کرتا ہوں ۔ ۔ ۔ اس واقعہ سے مجھے بہت مایوسی ہوئی تھی ۔ ۔ مگر اب جبکہ انہوں نے درستگی کی ہے تو میری نگاہ میں ان کی قدر اور بڑھ گئی ہے ۔ اللہ تعالی انہیں دنیا و آخرت میں چمکا دے ۔ آمین

    ReplyDelete
  7. رور محمد صاحب
    ایک بلاگ میں نے بلاگ سپاٹ پہ بنا یا ہے میں اس کو آپکے بلاگ جیسی اردو میں شکل دینا چاہتا ہوں۔ آپ اس سلسلہ میں میری مدد کر سکتے ہیں۔
    مکتبہ حجاز

    ReplyDelete
  8. السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    سب سے پہلے آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ میر ے بلاگ پر تشریف لائے . بس اسی طرح آُپ کی آمد کا انتظار رہے گا . .

    بلاگ کے بارے میں' میں یہ حقییقت ہی آپ کے سامنے ظاہر کر دوں تا بہتر ہوگا کہ میں بھی آپ کی طرح اس لائن میں بالکل امی ہوں .
    اس لائن کے کچھ اعلی ترین افراد کی مدد مثلا" جناب م بلال حاحب http://www.mbilalm.com/urdu-and-blog.php جناب جہانزیب اشرف صاحب http://www.urdujahan.com/blog/ اور جناب شازل صاحب http://urdunama.org/shazel/ کی مدد سے میں اپنا بلاگ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہوں . آپ کو ان حضرات - خاص کر بلال صاحب و جہانزیب اشرف صاحب کے بلاگ پر بلاگنگ کے متعلق بہت ساری معلومات مل سکتی ہیں .اور اگر ان سے آپ کچھ مدد لینا چاہیں تو بھی موقع بہ موقع آپ کو مدد مل جائے گی ان شاء اللہ.

    خیر . . . . اگر آپ کو میری طرف سے بھی کچھ معلوما ت حاصل کرنی ہو تو آپ بلا جھجک میرے بلا گ پر یا اس آئی ڈی hodekarnoor@gmail.com پر آپ معلوم کر سکتے ہیں .

    آپ سے گذارش تھی کہ آپ کے بلاگ کا ایڈریس بتا دیتے تو ناچیز کو بھی آپ کی سائٹ وزٹ کرنے میں آسانی ہوتی .

    جزاک اللہ خیرا" کثیرا

    ReplyDelete
  9. سب سے پہلے تو معذرت کے میں آپ کا نام غلط لکھ گیا تھا
    میں نے آپ کے مشورہ کے بموجب بلال بھائی کی خدمات لیں اور اللہ ان کو جزائے خیر دیں کہ ان ہوں نے مسئلہ حل کردیا۔ اللہ آپ کو بھی جزائے خیر دے۔ لنک یہ ہے
    http://maktabahijaz.blogspot.com/

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.