ہندوستان بمقابلہ پاکستان ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یا ؟ ؟ ؟ ؟




ایک واقعہ سناتا ہوں ۔ ۔ ۔
 
میرے ماموں بھارت پیٹرولیم میں ملازمت کرتے تھے ۔ ۔ کرکٹ سے دور دور کا کوئی واسطہ نہ تھا۔۔۔ کبھی بھی میچ نہ دیکھتے تھے ۔

ایکبار انڈیا - پاک کا میچ چل رہا تھا۔۔۔ ان کے آفس ( ڈپارٹمنٹ) میں یہ واحد مسلم شخص تھے ۔ تو غیروں نے ان سے کہا کہ  ..

سر  ۔ ۔ آج کون جیتنا چاہیئے ۔ ۔۔ ۔ ۔

ماموں جان سمجھ گئے کہ یہ لوگ جان بوجھ کر ان سے پوچھ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ اب انہوں نے جو جواب دیا  ۔ ۔۔   وہ بہت ہی مزیدار تھا ۔ ۔ ۔

ماموں جان ان لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا کہ  ۔ ۔ ۔


اگر آج ہندوستان بمقابلہ پاکستان ہے تو ۔ ۔ ۔ ہندوستان جیتنا چاہیئے ۔ ۔ ۔



اور  ۔ ۔ ۔



اگر یہ مقابلہ  ۔ ۔ ۔ ۔ ہندو اور مسلمان کے خلاف ہے تو ۔ ۔۔۔ مسلمان ۔ ۔ ۔ ۔

اب کہو ۔ ۔ ۔ تم کس مقابلے کی بات کر رہے ہو ۔ ۔ ۔۔

بے چارے  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سب اپنا سا منہ بنا کر چلے گئے  ۔ ۔ ۔۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

ہندوستان بمقابلہ پاکستان ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یا ؟ ؟ ؟ ؟ پہ 9 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. بے شک ایسا ہی جواب ہونا چاہئے تھا۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. اور شازل بھائ ۔ ۔ ۔

      آپ سے ملے ہوئے ایک زمانہ ہوا ۔ ۔ ۔ حضرت کسی بات پر ناراضں ہوں تو بتا دیں

      امید ہے کہ بندہ کے بلاگ پر آکر ہمت افزائی کرتے رہیں گیں۔۔۔

      اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ ۔آمین

      Delete
  2. اچھا اور نہائت بر جستہ جواب تھا۔
    کیونکہ جذبات برائے جذبات بعض اوقات محض نقصان پہنچاتے ہیں۔ مومن ماشاءاللہ فہم و فراست سے مالا مال ہوتا ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. شکریہ جاوید صاحب ۔ ۔۔۔

      ہم ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ غیر ہمارے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کرتے ہیں۔۔ ایسے وقت میں ہم اگر ہمت سے کام لیں تو ہمیشہ مدمقابل کو منہ کی کھانی پڑتی ہے ۔۔

      اور ہم ان کے باتوں میں آ کر جذباتی ہو گئے تو پھر۔۔۔ ہمیں ہی نقصان ہوتا ہے ۔۔۔

      بہت بہت شکریہ

      Delete
  3. مجھ سے بھی یہ سوال بہت بار کیا گیا ۔۔۔ مگر یہ جواب میرے دماغ میں کیوں نہیں آیا ؟۔۔۔۔ہاہاہا ۔ اب آگے کسی نے پوچھا تو میں نے بھی یہ ہی کہنا ہے ۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. ہاں بہن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

      میرا گمان ہے کہ شاید ہی کوئی ہندی مسلم اس طرح کے سوالات سے بچ پاتا ہوگا ۔ ۔ ۔

      اسی لئے میں نے اسے شیئر کرنا مناسب سمجھا کہ ہمیں اس طرح کے جذباتی سوالات کا اطمینان بخش جواب دینا آسان ہوجائے ۔ ۔ ۔

      یعنی ۔ ۔ سانپ بھی مرے اور لاٹھی بھی نا ٹوٹے ۔ ۔ ۔

      ہا ہا ہا

      Delete
  4. بہت خوب جواب ہے......بس اسی طرح کی اپنی اور اپنے ارد گرد کی باتیں پلیز لکھتے رہیں اور شیئر کرتے رہیں

    سعید

    ReplyDelete
    Replies
    1. پسند کرنے اور ہمت افزائی کےلئے مشکور ہوں ۔۔ سعید بھائی ۔ ۔ ۔

      ان شاء اللہ آپ کے حکم پر عمل کرنے کی کوشش کرتے رہوں گا۔ ۔ ۔

      Delete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.