طاقتیں تمہاری ہیں' اور خدا ہمارا ہے . . . منظر بھوپالی


طاقتیں تمہاری ہیں' اور خدا ہمارا ہے
عکس پر نہ  اتراؤ ' آئینہ  ہمارا  ہے

آپ کی غلامی کا '  بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گیں
آبرو سے مرنے کا '  فیصلہ  ہمارا  ہے

عمر بھر تو کوئی بھی' جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ  گے' تجربہ ہمارا  ہے

اپنی  رہنمائی  پر ' اب غرور مت کرنا
آپ سے بہت آگے' نقش پا ہمارا ہے

غیرت جہاد اپنی' زخم کھا کے جاگے گی
پہلا وار تم کر لو' دوسرا ہمارا ہے


طاقتیں تمہاری ہیں' اور خدا ہمارا ہے ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ 

منظر بھوپالی 

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

طاقتیں تمہاری ہیں' اور خدا ہمارا ہے . . . منظر بھوپالی پہ 4 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. طاقتیں تمہاری ہیں' اور خدا ہمارا ہے
    واہ واہ واہ

    ReplyDelete
  2. واہ واہ
    کیا بات ہے،
    کیا خوب پیاری غزل ہے۔

    ReplyDelete

  3. ہو اگر عشق تو ہے کفر بھی مسلمانی
    نہ ہو تو مردِ مسلماں بھی کافر و زندیق
    (اقبال)

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.