کیا یہ شاعر / مصنف کے ساتھ نا انصافی نہیں ہے ؟‌؟

کچھ روز قبل میں اپنے پسندیدہ نعت خواں جناب جنید جمشید صاحب  کا ان کی زندگی میں آنے والے انقلاب کی داستاں ان کی زبانی سب رہا تھا...( جو انہوں نے حج یا عمرہ کے سفر میں سنائی تھی ) آخر میں انہوں نے ایک نعت سنائی اور نعت سے پہلے کہا کہ یہ نعت حضرت سعید احمد خاں صاحب- ر.ح. نے لکھی تھی . . . .  بس میرے دل میں خیال گزرا کہ جب بھی ہم نعت سنتے ہیں ہماری توجہ تو صرف نعت خواں تک محدود رہتی ہے اور ہمارے دل میں اس کی محبت و عظمت پیدا ہوتی ہے اور ہم اس کے ہی گن گانے لگتے ہیں - مگر اصل کمال تو نعت لکھنے والے کا ہوتا ہے. نعت خواں کے پاس صرف اچھی آواز ہوتی  ہے مگر جذبات' خیالات' تصورات وغیرہ تو سب کے سب نعت لکھنے والے کے ہیں -
ہونا تو یہ چاہیئے کہ نعت' حمد' غزل یا اور کوئی گانا ہو . . . اس کو گانے سے پہلے اس کے شاعر کانام بھی لیا جائے . . . وگرنہ شاعر تو بیچارہ یوں ہی گمنان رہ جاتا ہے - اور پورا  credit  تو کوئی اور...( گایک - Singer ) لے جاتا ہے . .

میں نے اس خیال کو شیئر کرنا اس لئے بھی ضروری سمجھا کہ .......... حال میں ہی میں نے محترم جناب سلیم صاحب کی ایک تحریربنام " سیب حرام ہے " اپنے بلاگ میں شامل کی - مجھے اس بات کا قطعی علم نہیں تھا کہ یہ تحریر ان کی ہے . حالانکہ انہوں نے فراخدلی کا ثبوت دیتے ہوئے میری ہمت افزائی کی ... مگر جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ تحریر ان کی ہے تو ....میرے ذہن میں پھر وہی خیالات  ابھرے کہ" یہ تو میں نے  ایک مصنف پر ظلم کیا ہے " ایک ندامت ہوئی کہ ان کی اجازت کے بغیر میں نے اپنے بلاگ میں شامل کرکے اچھا نہیں کیا" میں پھر ایک بار ان سے معافی مانگتا ہوں .

اب میں ان خیالات و تجاویز کو تو ہر ایک کے پاس جا کر نہیں بتا سکتا . ( اور ویسے بھی محترم شازل بھائ کا حکم ہے کہ بلاگ پر اپنے تحاریر لکھا کرو ں) تو سوچا کہ کیوں نہ اس کے ساتھ ہی اس کام کا آغاز کروں . . .  ہو سکتا ہے کسی دن یہ ندا بہت دور تک پہنچ جائے ...


نوٹ : چونکہ یہ میری پہلی تحریر ہے اور میں بہت ہی جاہل قسم کا انسان ہوں لہذا' اس میں اگر کسی قسم کی غلطہی ( گرامر وغیرہ کی) ہو تو معذرت .  ہو سکے تو اس کی اطلاع بھی دیں تاکہ مستقبل میں ان سے بچ سکوں)
والسلام

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

کیا یہ شاعر / مصنف کے ساتھ نا انصافی نہیں ہے ؟‌؟ پہ 4 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. آپ کی یہ پوسٹ آپ کے انساف پسند ہونے پہ دلالت کرتی ہے۔
    اچھا لکھا ہے اور یونہی لکھتے رہئے
    یہ جان کر تو بڑی خوشی ہوئی کہ آپ وطن عزیز ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ وطن عزیز سے اردو میں بلاگنگ کرنے والے بہت ہی کم ہیں اپ کا اضافہ خوش آئند ثابت ہو گا اگر اللہ نے چاہا
    مجھے یہ تو معلوم نہیں کہ اپ مجھ سے بڑے ہیں یا چھوٹے البتہ حیات مستعار کی تیس بہاروں کو دیکھ لینے والے کی آپ سے گذارش ہے کہ آپ دوسروں کے بلاگز میں دلچسپی لیں، انکی تحریروں پہ تبصرہ کریں، آپ جتنی مقدار میں دوسروں کی تحریروں میں دل چسپی لیں گے اتنے دوسرے آپ کی تحریر میں دل چسپی لیں گے کہ بقول مودی کے: ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے :ڈ

    محمد سعید پالن پوری

    ReplyDelete
  2. تو گویا آپ نے لکھنا شروع کر دیا ہے۔ مبارک ہو

    ReplyDelete
  3. السلام علیکم محترم سعید صاحب ۔ ۔
    سب سے قبل تو میں بڑی دیری سے آپ کے تبصرے کا جواب دینے پر معذرت چاہتا ہوں کہ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز تھی اس بناء پر نیٹ پر حاضری دینے کا موقع نہ ملا ۔

    آپ کے انمول مشوروں کے لئے یہ ناچیز پھر ایکبار آپ کا ممنون ہے ۔ اور کوشش تو یہی ہوگی کہ دوسروں کی تحریروں پر تبصرہ کروں ۔ تاکہ میرا بھی ذہن کچھ کھل سکے ۔

    یہ جان کر اور بھی مسرت ہوئی کہ آپ بھی وطن عزیز سے ہیں ۔ ان شاء اللہ مستقبل میں آپ سے فیض حاصل ہوتا رہے گا۔

    جزاک اللہ خیرا کثیرا

    ReplyDelete
  4. جی سعد بھائ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    آپ سب حضرات کے کہنے پر ۔ ۔ ۔ تالاب میں کھود تو گیا ہوں اور الٹے سیدھے ہاتھ پیر مار رہا ہوں ۔ ان شا ء اللہ جلد ہی تیرنا بھی آ جائے گا

    بس موقع بہ موقع آپ حضرات کے تعاون کی ضرورت ہے -

    جزاک اللہ خیرا کثیرا

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.