سیب حرام ہے . . . "عربی بلاگ سے انتخاب" ......

سیب حرام ہے!


یہ ایک شخص کی آب بیتی ہے جو کہتا ہے کہ:

میں مسجد میں تحیۃ المسجد ادا کر رہا تھا کہ سگریٹ کی ناگوار بدبو نے مجھے بے چین کر کے رکھ دیا، خشوع و خضوع قائم رکھنا تو بعد کی بات تھی بدبو کی شدت سے نماز پوری کرنا بھی محال لگ رہا تھا۔ سلام پھیر کر دیکھا تو قریب ہی ایک آدمی نماز ادا کر رہا تھا۔ سگریٹ نوشی کی کثرت سے اس کے ہونٹ سیاہ پڑ چکے تھے۔ میں نے سوچا یہ نماز سے فارغ ہو چکے تو اس سے بات کرونگا، شاید میری نصیحت سے اس پر کوئی مثبت اثر پڑ جائے۔ لیکن مجھے اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اس شخص کے ساتھ بیٹھے ایک نوجوان نے اسکی نماز سے فراغت پر مجھ سے پہلے ہی اس سے گفتگو کرنا شروع کی، سننے کیلئے میں نے بھی کان لگائے تو کچھ اس قسم کی بات چیت ہو رہی تھی:

نوجوان: السلام و علیکم، چچا آپ کون ہیں؟

وہ آدمی: میں ۔۔۔۔۔ ہوں۔

نوجوان: چچا، کیا آپ نے شیخ عبدا لحمید كشك کا نام سنا ہے؟

وہ آدمی: جی، میں جانتا ہوں انہیں۔ نوجوان:

اچھا تو آپ شیخ جاد الحق کو بھی جانتے ہونگے؟

وہ آدمی: جی، میں انہیں بھی جانتا ہوں۔

نوجوان: تو آپ شیخ محمد الغزالی کو بھی جانتے ہیں؟

وہ آدمی: جی، میں انہیں بھی اچھی طرح جانتا ہوں۔

نوجوان: تو پھر آپ ان کی کیسٹیں اور فتاویٰ جات بھی سنتے ہونگے ناں؟

وہ آدمی: جی، میں ان کی کیسٹیں بھی سنتا ہوں اور انکے فتاویٰ جات بھی۔

نوجوان: آپ جانتے ہیں ناں یہ سارے شیوخ سگریٹ کو حرام کہتے ہیں، تو پھر آپ کیوں پیتے ہیں سگریٹ؟

وہ آدمی: (جو اب اس ساری گفتگو سے بیزاری سی محسوس کر رہا تھا) نہیں سگریٹ نوشی حرام نہیں ہے۔

نوجوان: نہیں، حرام ہے، اللہ تعالیٰ کا ارشاد بھی تو یہی ہے ناں کہ (پلید چیزوں کو تم پر حرام کر دیا گیا ہے)۔ کیا کبھی سگریٹ شروع کرتے وقت آپ نے بسم اللہ پڑھی ہے یا سگریٹ ختم ہونے پر الحمدللہ کہی ہے؟

وہ آدمی: (تقریبا بھناتے ہوئے) مجھے قرآن شریف کی ایک آیت دکھا دو جس میں کہا گیا ہو کہ (ویحرم علیكم الدخان) اور ہم نے تم پر سگریٹ نوشی حرام قرار دی ہے۔

نوجوان: چچا یقین کیجیئے اسلام میں سگریٹ نوشی بالکل ویسے ہی حرام ہے جس طرح سیب حرام ہے۔

اس آدمی کا صبر کا پیمانہ لبریز ہی ہو چکا تھا، جھلاتے ہوئے خونخوار لہجے میں بولا اوئے لڑکے، تو ہوتا کون ہے کہ جس چیز کو چاہے حرام قرار دے اور جس چیز کو چاہے حلال قرار دیدے؟

وہ نوجوان نہایت ہی تحمل سے بولا کہ پھر لایئے اک آیت جس میں لکھا ہو کہ (ویحل لکم التفاح) اور ہم نے تم پر سیب کو حلال کر دیا ہے۔

نوجوان کی گفتگو نے اس آدمی کو ششدر ہی کر کے رکھ دیا تھا، ایسا لگ رہا تھا کہ اب رویا کہ تب، مسجد میں اقامت کی آواز گونج اٹھی تھی اور لوگ جماعت کیلیئے کھڑے ہو رہے تھے۔

نماز کے بعد وہ آدمی پھر اس نوجوان کی طرف متوجہ ہوا اور بولا دیکھو نوجوان، میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ آئندہ کبھی سگریٹ نوشی نہیں کرونگا۔

نوٹ : اس مضمون کو کچھ عرصے قبل اردونامہ پر بھی شیئر کیا جا چکا ہے . . . مگر مجھے یہ اتنا پسند آیا کہ میں نے اس سے اپنے بلاگ کو سجانا مناسب سمجھا . ہو سکتا ہے کسی کو اس سے نفع پہنچے .

( بشکریہ : جناب آصف احمد بھٹی صاحب) اور ( اردونامہ)

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

سیب حرام ہے . . . "عربی بلاگ سے انتخاب" ...... پہ 5 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. اگر مسئلہ پہ تنقیدی نگاہ ڈالیں تو مجھے نہیں لگتا کہ سگریٹ نوشی کے حرام ہونے کو قرآن و حدیث سے ثابت کیا جاسکتا ہے۔
    واضح رہے میں سگریٹ نوشی نہیں کرتا۔ میں تکنیکی گفتگو کی بات کر رہا ہوں
    محمد سعید پالن پوری

    ReplyDelete
  2. محترم نور محمد، اللہ رکھے زور قلم اور زیادہ
    میں نے اردو سیارہ کے توسط سے آپ کے بلاگ تک رسائی حاصل کی۔ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے، میں نے (سیب حرام ہے) اور اپنی قیمت کا اندازہ لگائیے کے بارے میں عرض کرنی ہے کہ یہ میرے آرٹیکلز ہیں- بخدا میرا کوئی اور مقصد ہرگز نہیں ہے-
    خیر اندیش / محمد سلیم
    www.hajisahb.wordpress.com

    ReplyDelete
  3. محترم سلیم صاحب
    سب سے پہلے تو میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا

    ۔ ۔ آپ میرے بلاگ پر تشریف لائے ۔۔ بڑی خوشی ہوئی ۔میرے علم میں نہیں تھا کہ یہ آپ کا مضمون ہے ۔ مجھے یہ جناب آصف احمد بھٹی صاحب کے توسط سے ملا تھا۔۔۔
    خیر ۔ ۔ میں اب بھی آپ سے آپ کی بغیر اجازت کےشیئر کرنے پر معذرت خواں ہوں - امید ہے کہ آپ درگذر کر دیں گیں ۔

    آپ سے درخواست ہے کہ اسی طرح آپ تشریف لا کر میری ہمت افزائی کرتے رہیں

    جزاک اللہ

    ReplyDelete
  4. محترم جناب محمد سعید پالن پوری
    بہت بہت شکریہ کہ آپ نے یہاں تشریف کر میرے بلاگ کی رونق بڑھا دی ۔ ۔
    میں تو جاہل انسان ہوں مگر ۔ ۔ ۔ سگریٹ نوشی یا اور کسی قسم کی بری لت معاشرے کی لئے فائدہ مند تو نہیں ہے ۔ باقی حلال و حرام ہونے کے متعلق تو علماء اکرام ہی بہتر بتا سکتے ہیں -

    مجھے جو چیر اس تحریر میں پسند آئی وہ یہ کہ کچھ لوگوں کا مزاج یہ ہوتا ہے کہ کوئی بھی بری چیز ہو تو اس کے لئے وہ قرآن و احادیث سے دلیل مانگتے ہیں ۔ اب ۔ ۔ ۔ قرآن و حدیث میں تو کھلم کھلا سب احکامات کا تو ذکر نہیں ہے ۔ تو ان جیسے لوگوں سے نمٹنے کے لئے اور ان کو سمجھانے کے لئے یہ نسخہ بہت کارآمد ہے ۔

    جزا ک اللہ ۔ ۔ والسلام

    ReplyDelete
  5. جزاک اللہ بھائی، مزاح میں دین کا سبق۔۔۔

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.