آخری خلیفہ سلطان عبدالحمید دوئم کا توہین رسالت کے مرتکبین کو جواب :


خلافت کے آخری دور میں جب اس وقت کی بڑی طاقتوں برطانیہ اور فرانس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مبنی وولٹائر کا لکھا ہوا اسٹیج ڈرامہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تو آخری خلیفہ سلطان عبدالحمید دوئم نے فرانس کے سفیر کو طلب کیا-ہاتھ میں تلوار لئیے جنگی لباس پہنے ہوے اسے وہاں سے نکل جان کو کہا -فرانس کو اسکا سخت پیغام پہنچا اور فرانس ڈرامہ منعقد کرنے سے باز آگیا-
اسی طرح کی انتباہ برطانیہ کو بھی دی گئ تو جواب آیا ' ٹکٹ بک چکےہیں، اور کھیل پر پابندی عائد کرنے سے اس کے شہریوں کی آزادی کی خلاف ورزی ہو گی.'
اس پر مندرجہ ذیل فتوی خلیفہ کی طرف واضح الفاظ میں جاری کیا گیا-
"میں یہ فتوی جاری کرتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ایک حملہ تصور کیا جاے گا اس پر میں جہاد کا اعلان کرتا ہوں" خلیفہ کا ایسا کہنا تھا کہ نہ صرف برطانیہ نے ڈرامے پر پابندی عائد کی بلکہ خلافت سے باقاعدہ معافی بھی طلب کی ....
آج بھی کفار بار بار توہین آمیز خاکے اور فلمیں بنا کر مسلمانوں کی غیرت کو للکار رہے ہیں .. پر مسلمان کفار کی اس توہین کا صحیح طور جواب نہیں دے پا رہے جس کی وجہ آج مسلمانوں کی طاقت خلافت کا موجود نہ ہونا ہے جس سے کفار پر غلبہ حاصل کیا جا سکے
خلافت کے قیام کے ذریعہ ہی کفار کی ہر قسم کی سازش کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے

حدیث نبوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے خلیفہ ڈھال ہے جس کے پیچھے سے مسلمان اپنا دفاع اور مقابلہ کرتے ہیں.


<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

آخری خلیفہ سلطان عبدالحمید دوئم کا توہین رسالت کے مرتکبین کو جواب : پہ 4 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
    مجھے افسوس ہے کہ میں اس سے پہلے اپنی رائے نہیں دے سکا ۔
    آپکی اجازت سے فیس بک وغیرہ پہ آپ کی اس پوسٹ کا لنک دے رہا ہوں
    جزاک اللہ
    جاوید گوندل ۔ بآسیلونا ، اسپین

    ReplyDelete
    Replies
    1. جاوید صاحب ۔ ۔ ۔ آپ شرمندہ کر رہے ہے ۔ ۔ بھئی اجازت کی کیا ضرورت ہے ؟؟؟ آپ کا اپنا بلاگ ہے محترم !!!

      Delete
  2. جمہوری کو شاید اسلئے ابلیسی نظام کہا جاتا ہے کہ وہ کان لپیٹ کر پڑی رہتی ہے

    ReplyDelete
  3. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جناب نور محمد صاحب آداب عرض ہے، آپ کی پوسٹ بہت اچھی ہے، اور میں آپ کو دل ی گہرائیوں سے اس عظیم پوسٹ پر ڈھیروں مبارکباد اور دعائیں پیش کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میری ایک درخواست بھی تھی ، چنکہ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے، تو کیا مجھے سلطان عبدالحمید روئم رحمۃ اللہ علیہ کے اس واقعہ کا کوئی حوالہ جات مل سکتا ہے، جس سے ہم ان کے دور کی اس عظیم واقعہ کی تصدیق کر سکیں، اور منکرین کو جواب دے سکیں۔۔۔
    جزاک اللہ
    ------
    سعد حمید

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.