کسی کے بارے میں اپنی رائے قائم کرنے میں جلدی نہ کریں ۔۔۔۔۔

بسم اللہ تعالی ۔ 
 
ٹرین کی کھڑکی کے باہر دیکھتے ہوئے چوبیس / پچیس سالہ ایک نوجوان نے اچانک اپنے ابا کو بلند آواز دی اور چلا کر کہا ۔ ۔ ۔

" ابُّو  ۔ ۔ ۔  ۔ دیکھو !!! درخت پیچھے کی طرف جا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔"

نوجوان کے والد مسکرائے ۔۔ ۔ ۔   
 قریب بیٹھے ہوئے جوڑے کو نوجوان کی اس بات پر بڑی حیرت ہوئی اور وہ حیرت انگیز نگاہوں سے اس کم عقل نوجوان کی جانب دیکھ ہی رہے تھے کہ اچانک وہ نوجوان پھر سے چلایا ۔ ۔ ۔  ۔ 


" ابُّو  ۔ ۔ ۔  ۔ دیکھو !!! بادل بھی ہمارے ساتھ بھاگ رہے ہیں   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "


قریب بیٹھا ہوا جوڑا' نوجوان کی اس بچکانہ بات کو برداشت نہ کر سکا اور آخر کار اس کے والد سے مخاطب ہو کر کہنے لگا  : 

" آپ اپنے بچے کو کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس کیوں نہیں لیجاتے" ؟ ؟ ؟

بچے کے باپ نے مسکراتے ہوئے اس جوڑے کی جانب دیکھا اور کہا  ۔ ۔ ۔

" میں نے اسے ماہر ڈاکٹر کو ہی بتایا اور ابھی ہم اسپتال سے ہی واپس آ رہے ہیں  ۔ ۔ ۔ ۔  میرا بچہ اندھا تھا اور اس نے آج ہی اپنی بینائی واپس پائی ہے "۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


درس : "  کسی  کے مکمل حالات جاننے سے قبل اس کے بارے میں اپنی رائے قائم نہ کریں "

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

کسی کے بارے میں اپنی رائے قائم کرنے میں جلدی نہ کریں ۔۔۔۔۔ پہ 5 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. نہیں بھائی ہم سے یہ کام نہیں ہوتا ہم پہلے مارتے ہیں پھر پوچھتے ہیں اس نے کیا کیا ہے

    ReplyDelete
  2. خرم صاحب۔۔۔ آپ بالکل درست فرما رہے ہیں۔۔۔ کاش کہ ہم اپنا احتساب کریں

    ReplyDelete
  3. کاش کہ ہم ایسا کر سکیں ہمیں جلدی بہُت ہوتی ہے ایسے معاملوں میں اور جہاں جلدی کی ضرُورت ہو وہاں کنی کترا جاتے ہیں،،،

    ReplyDelete
  4. اگر ہماری اکثریت محتاط ہو جائے تو تو ملک اب بھی تیزی سے ترقی کر سکتا ہے اور لوٹ مار بند ہو سکتی ہے

    ReplyDelete
  5. بہت بہترین بات کہی ہے ۔جزاک اللہ خیر

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.