سورج کی مدد سے صحیح سمت قبلہ معلوم کرنے کا طریقہ

سورج کی مدد سے صحیح سمت قبلہ معلوم کرنے کا طریقہ . . . . 
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
 
ہر سال میں 2 تاریخیں ایسی ہیں جس میں سورج کی مدد سے قبلہ کی صحیح سمت معلوم کی جاتی ہے۔ سورج ان دو دنوں28مئی اور 16جولائی میں خانہ کعبہ کے بالکل اوپرعمودی زاوئیے پرہوتا ہے اور ہر مقام ہر ملک اور ہر جگہ سے جہاں دن ہو ہر چیز کا سایہ مکہ مکرمہ کی جانب ہوتا ہے۔ خواہ وہ مقام مکہ مکرمہ سے مشرق میں ہو یا مغرب میں شمال میں یا جنوب میں ہو۔اگر آپ ان مذکورہ تاریخوں میں کسی جگہ سمت قبلہ معلوم کرنا چاہیں تو مکہ مکرمہ کے نصف النہار کے وقت(خواہ آپ کے ملک میں کچھ بھی وقت ہو)
طریقہ
کسی کھلی جگہ دھوپ میں ایک بانس سیدھا کھڑا کردیں۔ اس بانس کی سیدھ میں جتنی لمبی لائن یا خط مناسب سمجھیں کھینچ لیں یہ خط قبلہ کا رخ ہے۔ اس لائن یا خط کے مطابق مسجد کی وہ دیوار بنے گی جو پاکستان میں مساجد میں مشرق سے مغرب کی جانب ہوتی ہےاور اس لائن یا خط سے زاوئیہ قائمہ پر مسجد کے سامنے کی دیوار (دیوار محراب مسجد) اور صفیں بنائی جائینگی۔
یہ عمل پاکستان میں 28مئی کو پرانے وقت کے مطابق 2بج کر 18منٹ پر اور 16جولائی کو 2 بج کر 26منٹ پر کرنا چاہئے۔ یہ عمل ان تاریخوں سے ایک دن پہلے یا بعد میں کیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے کیونکہ اس تقدیم یا تا خیر سے زمین پر قائم کردہ خط پر نہایت معمولی فرق پڑتا ہے مگر مناسب یہی ہے کہ تاریخ اور وقت کا اہتمام کیا جائے۔

اگر آپ ان مذکورہ تاریخوں میں کسی بھی جگہ سے سمت قبلہ معلوم کرنا چاہیں تو مکہ مکرمہ کے نصف النہار کے وقت(خواہ آپ کے ملک میں کچھ بھی وقت ہو)۔  ہندوستان میں 28 مئی کو 2 بج کر 48 منٹ پر اور 16 جولائی کو 2 بج کر 56 منٹ پر یہ عمل کیا جائے ...

بشکریہ : اسد اللہ شاہ صاحب




<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

سورج کی مدد سے صحیح سمت قبلہ معلوم کرنے کا طریقہ پہ 6 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. السلام علیکم
    نور بھائی دیکھ لیں میں اپنی تحریر کا پیچھا کرتے ہوئے آپکے بلاگ تک پہنچ گیا ہوں۔
    طالب دُعا
    آپکا بھائی
    اسداللہ شاہ

    ReplyDelete
  2. اسد صاحب . . .. آپ کا تو تہہ دل سے استقبال ہے . .. مرحبا

    ReplyDelete
  3. بہت خوب
    ویسے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے باعث موبائل چارج ہوتے نہیں
    اور گھڑیاں پاکستانی اب پہلنتےنہیں

    آُ کی یہ تحریر کام آ سکتی ہے

    ReplyDelete
  4. شکریہ محترم
    دراصل کچھ روز قبل اخبار میں یہ خبر پڑی تھی کہ ( غالبا" ) حجاز کے ہی ایک علاقے میں مسجد کا رخ قبلہ سے ہٹ کر تھا اور تقریبا 1400 سالوں تک وہاں کے باشندے اسی غلط رخ پر نماز ادا کر سہے تھے . . . . . اور جب مجھے یہ مضمون ملا تو میں نے اس کو اپنے بلاگ میں شامل کر دیا . . . کہ ہو سکتا ہے کہ یہ کبھی، کسی کے لئے سود مند ثابت ہو جائے

    آپ کی آمد کے لئے بہت ممنون ہوں

    جزا ک اللہ

    ReplyDelete
  5. بہت خوب
    ماشاء اللہ اسد بھائی آُپ کے کیا کہنے

    ReplyDelete
  6. مرحبا ۔۔۔ مرحبا ۔ ۔
    حضرت والا آپ کا بلاگ پر تہ دل سے استقبال ہے ۔ ۔ ۔ ۔
    میری خوش نصیبی ہے کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ناچیز کے بلاگ پر تشریف لائے ۔ ۔ ۔۔
    بس اسی طرح آ کر ہماری حوصلہ افزائی کرتے رہیں ۔۔ عین نوازش ہوگی ۔۔

    جزاک اللہ خیرا کثیرا ۔۔۔

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.