جب لاد چلے گا بنجارا . . .

ٹک حرص وہوا کو چھوڑ میاں مت دیس بدیس پھرے مارا
قزاق اجل کا لوٹے ہے دن رات بجا کرنقارا
کیا بدھیا. بھینسا، بیل شتر، کیا گونیں پلا سر بھارا
کیا گیہوں ،چاول، موٹھ ،مٹر، کیا آگ ،دھواں، اور انگارا
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائیگا جب لاد چلے گا بنجارا


جب چلتے چلتے رستے میں یہ گون تری ڈھل جاوے گی
اک بدھیا ،تیری مٹی پر، پھرگھاس نہ چرنے پاوے گی
یہ کھیپ جو تونے لادی ہے سب حصوں میں بٹ جاوے گی
دھی. پوت .جنوائی. بٹیا. کیا بنجارن پاس نہ آوے گی
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائیگا جب لاد چلے گا بنجارا


یہ کھیپ بھرے جو جاتا ہے یہ کھیپ میاں بت گن اپنی
اب کوئی گھڑی یا ساعت میں یہ کھیپ بدن کی ہے کھیتی
کیا تھال .کٹورے. چاندی کے. کیا پیتل کی .ڈبیا ڈھکنی
کیا برتن .سونے. چاندی .کے کیا مٹی. کی ہنڈیا چینی
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائیگا جب لاد چلے گا بنجارا

پرآن نفع اور ٹوٹے میں کیوں مرتا پھرتا ہے بن بن
ملک غافل دل میں سوچ ذرا ہے ساتھ لگا تیرے دشمن
کیا لونڈی، باندی، دائی، دوا کیا، بندا،.چیلا ،نیک چلن
کیا مندر ،مسجد ،تال ،کنوں، کیا کھیتی، باڑی،پھول چمن
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائیگا جب لاد چلے گا بنجارا

جب مرگ پھرا کرچابک کو یہ بیل بدن ہا نکے گا
کوئی ناج ،سمیٹے گا ،تیرا کوئی گون سئے اور ٹانکے گا
ہو ڈھیر اکیلا جنگل میں تو خاک لحد کی پھانکے گا
اس جنگل میں پھر آہ نظیر اک پھنگا آن نہ جھانکے گا
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائیگا جب لاد چلے گا بنجارا

(نظیر اکبرآبادی)

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

جب لاد چلے گا بنجارا . . . پہ 4 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. بھائی یہ فانٹ کا کچھ کریں۔ بڑی پریشانی ہوتی ہے پڑھتے ہوئے
    سعید

    ReplyDelete
  2. معذرت محترم ۔۔۔

    امید ہے کہ اب پریشانی دور ہوئی ہوگی۔۔۔

    جواب کا انتظار ہے ۔

    جزاک اللہ

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.