اب کمپیوٹر میں ۔ ۔ اردو لکھانا بالکل آسان

السلام علیکم دوستو !!!

یوں تو کئی سالوں سے میں انٹرنیٹ کی دنیا میں آوارہ گردی کر رہا تھا مگر (اردو سے محبت اور تڑپ ہونے کے باوجود ) کافی عرصے تک اردو بلا گ ( urdu blogs) سے واسطہ پڑنہ سکا ( یہ میری کم علمی کہیے یا بدقسمتی ) .  یوں تو ہند و پاک کے اردو اخبارات کے سائٹس پر تو جانا ہوتا تھا  . . مگر کسی اردو بلاگ پر شاید ہی نظر گئی ہو . غالبا" دو سال قبل  ایک دو اردو فارمس ( urdu forms)  سے تعلق بنا ... مگر اپنے پی سی پر اردو فاونٹ کی عدم موجودگی کے بنا پر اردو پڑھنا بہت ہی دشوار ہوتا تھا . ان اردو فارموں پر بار بار جانے سے الحمدا للہ اردو فاؤنٹ انسٹال کرنا اور اردو لکھنا بھی سیکھ گیا .

مگر حال ہی میں جب  محترم جناب بلال صاحب کا تیار کردہ 
  "پاک اردو انسٹالر نامی سافیٹ ویر" استعمال کیا تو ایسا محسوس ہوگا کہ ایک زمانے سے میں ( اور میرے جیسے لوگ) تو مانو اسی کے منتظر تھے . . . .  اگر میں یوں کہوں کی انہوں نے نوالا بنا کے منھ میں ڈال دیا ہے  . . بس ہمیں اس کو نگلنا ہے تو یہ غلط نہ ہوگا .  محترم نے اردو والوں کے لئے ایک بیش قیمتی تحفہ پیش کیا ہے ( اللہ سبحانہ و تعالی انہیں اجر عظیم عطا کرے . آمین)

خیال آیا کہ  . . . .  میرے کئی دوست ایسے ہیں جو کمپیوٹر میں اردو انسٹال کرنا چاہتے ہیں - تو اگر ان کو میں اس بارے میں نہ بتلاؤں تو یہ تو ان کی حق تلافی ہوگی . بس اسی اردے سے یہ مضمون لکھا ہے کہ سبھی دوستوں کو اردو لکھنے کا ایک آسان نسخہ معلوم ہو جائے .



تو کس بات کا انتظار ہے ؟؟ ؟ ؟ ؟  درج ذیل لنک پر تشریف لے جا ئیے اور فٹافٹ اردو لکھنا اسٹارٹ کیجئے . . . . 
 


"پاک اردوانسٹالر " کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے اس درج ذیل لنک پر تشریف لے جائیں . . .. پاک اردوانسٹالر. .
اور اسے اپنے پی سی میں ڈاؤنلوڈ کرے انسٹال کر دیں 


.آپ اسی سائٹ سے مزید اردو فاؤنٹس بھہی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں .”اردو فونٹس“

جزاک اللہ خیرا 

بشکریہ : جناب م بلال م  صاحب  . . .  http://www.mbilalm.com/blog/

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

اب کمپیوٹر میں ۔ ۔ اردو لکھانا بالکل آسان پہ 4 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. محترم ”پاک اردو انسٹالر“ پر تحریر لکھ کر اردو کی ترویج میں حصہ ڈالنے کا بہت شکریہ۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین

    ReplyDelete
  2. محترم بلال صاحب ۔ ۔ ۔

    شکریہ تو آپ کا ادا کرنا چاہیئے کہ آپ کی وجہ سے اب کسی قسم کی دقت نہیں ہو رہی ہے۔

    اللہ تعالہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے - آمین

    ReplyDelete
  3. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.