اس چمن میں اب اپنا گزارا نہیں . . .


اے میرے ہم نشیں چل کہیں اور چل، اس چمن میں   ہمارا  گزارا نہیں
بات ہوتی گلوں کی تو سہہ لیتے ہم، اب  تو  کانٹوں  پہ بھی حق  ہمارا نہیں

تم ابھی آئے ہو اورچلے جاؤ گے، کیسے اپنی طبیعت گوارا کرے  
عمر بھر کا سہارا  بنو  تو  بنو،   چار  دن   کا  سہارا  سہارا  نہیں

جانے کس کی لگن کس کی دھن میں مگن، جار رہے ہو کہ  مڑ کےبھی  دیکھا نہیں
ہم نے آواز پر تم کو آواز دی، پھر بھی کہتے ہو ہم کو پکارا نہیں

جب بھی اہل چمن کو ضرورت پڑی ، خون ہم نے دیا، گردنیں پیش کیں
پھر بھی  ہم سے  یہ کہتے   ہیں اہلِ چمن،  یہ ہمارا چمن ہے ، تمہارا نہیں !!!

جوش دریا میں تھا ، الاماں الاماں   ، پہنچا     ساحل سے طوفاں کا دھارا گیا
اس کو کہتے ہیں قسمت کی ناکامیاں پہلے کشتی گئی پھر کنارہ گیا

ہاتھ میری  تباہی  میں اُنکا  ہی تھا،  جن کو اپنا سمجھتا  رہا  آج  تک
غیر تو غیر ہیں ، غیر سے کیا گلہ ، میرا  غیروں کی جانب اشارہ نہیں

ظلمتِ شب نے گھیرا ہوا ہے ہمیں، کچھ سُجھائی نہیں دے رہا کیا کریں
مہر و  ماہ تو بڑی چیز ہے دوستو ،  روشنی کے لئے اک ستارہ نہیں

دیکھتے دیکھتے عزتیں لٹ گئی،   عظمتیں مٹ گئیں ، عِصمتیں بِک گئی
ایسے جینے سے بہتر ہے مر جائیں ہم،   ایسا  جینا  تو   ہم کو گوارہ نہیں

ظالموں اپنی قسمت پہ نازاں نہ ہو، دور بدلے گا یہ وقت کی بات ہے
وہ یقینا" سُنے گا صدائیں میری ،  کیا  تمہارا  خدا  ہے  ہمارا  نہیں؟؟؟

اپنی  زلفوں کو رخ  سے  ہٹا  لیجیئے، میرا  ذوقِ  نظر  آزما لیجیئے 
آج گھر سے چلا ہوں یہی سوچ کر، یا تو نظریں نہیں یا نظارہ نہیں

دی صدا دار پر اور کبھی طور پر، کس جگہ میں نے تم کو پکارا نہیں
ٹھوکریں یوں کھلانے سے کیا فائدہ، صاف کہ دو کہ ملنا گوارا نہیں

اے میرے ہم نشیں ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔  




<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.