حضور پاکﷺ کا پسندیدہ شعر



یہ تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ نبی پاک ﷺ نے اچھے اشعار سماعت فرمائے ہیں۔ حتی کی غیر مسلموں کے اشعار بھی آپ نے سماعت فرمائے' جیسا کہ صحابی رسول حضرت شرید بن سوید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔

 ایک بار میں سواری پر میں آپﷺ کے پیچھے سوار تھا۔ دوران  آپ ﷺ نے مجھ سے پوچھا : امیہ بن ابی الصلت کے اشعار یاد ہیں؟

 میں نے کہا: جی یاد ہیں۔

 آپ ﷺ نے کہا: پھر کچھ سناؤ !

میں نے ایک شعر سنایا۔

آپ ﷺ نے فرمایا:"اور"۔

 میں نے ایک اور سنایا۔

آپ ﷺ نے فرمایا : "اور" ۔

  یوں حضور پاکﷺ اور -  اور فرماتے چلے گئے ۔ ۔ ۔  اور میں فرمائش پہ امیہ کے اشعار سناتا چلا گیا۔ یہاں کہ میں نے آپؐ ﷺ کو امیہ کے سو  اشعار سنائے -
حوالہ : http://www.islamweb.net

(یہ امیہ ابن ابی الصلت وہی شاعر ہیں جن کے بارے میں ہمارے ایک فاضل بلاگر نے دعوی کیا تھاکہ حضور ﷺ نے امیہ کے اشعار چوری کر کےقرآن میں استعال کئے ہیں جس کا جواب ڈاکٹر منیر عباسی صاحب اپنے بلاگ پہ دے چکے ہیں)۔

مجھے تو بتانا یہ ہے کہ آپ ﷺ نے اچھے اشعار سماعت فرمائے ہیں 'مسلم اور غیر مسلم کا لحاظ کئے بغیر۔
ایسے میں کسی کے ذہن میں یہ سوال آسکتا ہے کہ جب آپ ﷺ نے اشعار سماعت فرمائے ہیں تو کیاآپ ﷺ نے سنے ہوئے اشعار میں سے کسی ایک شعر کو پسند فرمایا ہے؟
جواب اسکا اثبات میں ہے۔ آپ ﷺ نے ایک شعر کو کلمات تحسین سے نوازا ہے  اور  یہ کہتے ہوئے پسند فرمایا ہے کہ عربوں کے کہے ہوئے اشعار میں اس سے بڑھ کے کوئی شعر نہیں۔ شعر پڑھ لیجئے۔


الا کل شیء ما خلا اللہ باطل
و کل نعیم لا محالۃ زائل

ALA KULLU SHAIEN MA KHLALLAHA BATILO
W KULLU NEIMIN LA MHALATA ZAELO

سنو! اللہ کے علاوہ ہر چیز فنا ہونے والی ہے
اور ہر نعمت(ایک نہ ایک دن) یقینی طور سے ختم ہوجانے والی ہے

   حوالہ : http://www.islamweb.net

شاعر کا نام:لبید 
 
واضح رہے کہ اسلام لانے کے بعد حضرت لبید رضی اللہ عنہ نے یہ کہتے ہوئے شاعری ترک کر دی تھی کہ قرآن مجھے کافی ہے۔ 

حوالہ: لنک نمبر دو

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

ابھی تک ایک تبصرہ ہوا ہے حضور پاکﷺ کا پسندیدہ شعر”

  1. بہترین تحریر ، معلومات اور حولے ہیں اللہ پاک آپ کو خوب خوب جزائے خیر دے۔آمین

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.