شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند ۔مفتی سعید احمد پالنپوری دامت بر کاتہم
مفتی سعید احمد پالن پوری دامت بر کاتہم کی ولادت 1362ھ مطابق 1942ء میں ہوئی ،آپ جناب یو سف صاحب کے فر زند اور مو ضع ‘‘ کالیٹرہ ‘‘ضلع بناس کانٹھا‘‘ ( شمالی گجرات) کے رہنے والے ہیں آپ کے والدین نے آپ کا نام ‘‘احمد‘‘ رکھا تھا ، لیکن جب آپ نے مدرسہ مظا ہر علوم سہارنپور میں داخلہ لیا تو اپنے نام کے شروع میں ‘‘سعید ‘‘ کا اضافہ کر دیا ، اس طرح آپ کا پورا نام ‘‘سعید احمد‘‘ ہو گیا ،اس وقت دیوبند میں اپنے ذاتی مکان میں اقامت پذیر ہیں ۔
1377ھ میں آپ نے مظاہر علوم سہارنپور میں داخلہ لیا ، نحو اور منطق وفلسفہ کی بیشتر کتابیں آپ نے وہیں پڑھیں ، 1380ھ مطابق 1960ء میں آپ نے دارالعلوم دیوبند میں داخلہ لیا اورحدیث وتفسیر اور فقہ کے علاوہ دیگر کئی فنون کی کتابیں آپ نے یہیں پڑھیں ، 1382ھ مطابق 1962ء میں دورہ حدیث شریف سے فارغ ہو ئے اور سالانہ امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کئے ، پھر اگلے تعلیمی سال ( یکم ذیقعدہ 1382ھ ) میں شعبہ افتاء میں داخلہ ہوا اور فتاویٰ نویسی کی تربیت حاصل کی ۔
تکم
آپ نے درس وتدریس کے ساتھ تصنیف وتالیف میں بھی گرانقدر خدمات انجام دی ہیں ،آپ کی بہت سی کتابیں دارالعلوم سیمت مختلف دینی مدارس میں شامل نصاب ہیں ۔ ذیل میں آپ کی چند کتابوں کی فہرست پیش کی جاتی ہے ۔
(1) مبادیافقہ (2) آپ فتویٰ کیسے دیں (3) حرمت مصاہرت۔(4) داڑھی اور انبیاء کی سنت(5)تحشیہ امداد الفتاویٰ (6) کیا مقتدی پر فاتحہ واجب ہے؟ (7) تسہیل ادلہ کاملہ (8) مشاہیر محدثین وفقہا کرام اور تذکرہ روایان کتب(9) تفسیر ہدایت القرآن (10) رحمۃ اللہ الواسعہ ۔اس کے علاوہ آسان نحو (دو حصے ) آسان صرف (دو حصے) آسان منطق، مبادی الفلسفہ (عربی) معین الفلسفہ ، العون الکبیر ( حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی کتاب ‘‘ الفوز الکبیر ‘‘کی مفصل (عربی شرح) فیض المنعم ( شرح مقدمہ صحیح مسلم) مفتاح التہذیب ( شرح تہذیب المنطق) تحفۃ الدد ( سرح نخبۃ الفکر) حیات امام داؤد ،حیات امام طحاوی ،اسلام تغیر پذیر دنیا میں۔ وغیرہ گرانقدر تا لیفات ہیں۔
شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند ۔مفتی سعید احمد پالنپوری دامت بر کاتہم پہ 5 تبصرے ہو چکے ہیں
اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔
بہت عمدہ جناب
ReplyDeleteپالن پور یقیناً ایک مردم خیز علاقہ ہے جہاں بڑی دینی اور علمی شخصیات پیدا ہوئیں۔
ویسے سیارہ پر آپکی ہیڈ لائن دیکھ کر میں سمجھا تھا کہ آپ ابو نجمہ عرف سعید پالن پوری صاحب کو اپنے بلاگ پر آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔
شکریہ ڈاکٹر صاحب ۔ ۔
Deleteعنوان کے تعلق سے معانی چاہتا ہوں ۔ ۔ دراصل میں نے بلاگ کا ایڈیس تبدیل کیا ہے مگر منتظمین سیارہ نےگزارشات کے باوجود ابھی تک ان کے لنک میں اسے تبدیل کرنے کی زحمت نہیں کی ہے۔۔ (ہو سکتا ہے ان کی کچھ اپنی مجبوری ہو ) اس لئے مجھے اپنے پرانے بلاگ پر بھی اپنے نئے مضامین شیئر کرنے پڑتے ہیں۔۔۔ اور اس میں' میں نے جلدی جلدی میں صرف عنوان ہی لگا دیا۔۔۔ اب میں نے اسے تبدیل کیا ہے ۔ ۔۔۔
ویسے الحمدللہ سعید بھائی صاحب کبھی کبھار یہاں آیا کرتے ہیں لیکن شاید آج کل وہ بہت مصروف ہیں۔۔۔ اس لئے تبصرہ نہیں کر پاتے
جزاک اللہ
السلام علیکم
ReplyDeleteماشاء اللہ بہت خوب اللہ تعالی مفتی صاحب کو مزید علمی خدمات کی توفیق دے ۔ آمین
عرض ھے کہ تفسیر ھدسیت القرآن کسی ھمیں ملے گا ۔ شکریہ
السلام علیکم
ReplyDeleteماشاء اللہ بہت خوب اللہ تعالی مفتی صاحب کو مزید علمی خدمات کی توفیق دے ۔ آمین
عرض ھے کہ تفسیر ھدسیت القرآن کسی ھمیں ملے گا ۔ شکریہ
وعلیکم السلام
Deleteآپ کےاپنے بلاگ پی آنے کے لئے بہت بہت شکریہ ۔ ۔ دلی خوشی ملی آپ کو دیکھ کر
اللہ آپ کو سدا سلامت رکھے ۔ آمین
مع السلام