دو روز قبل ایک کام سے داروخانہ ، بمبئی جانا ہوا' جہاں پر حضرت پیر سید علی میرا داتار
رحمتہ اللہ علیہ آرام فرما رہے ہیں ۔ بس سوچا کہ
مزار شریف پر فاتحہ بھی دیتا چلو ۔
۔ ۔
یوں تو
درگاہوں میں ہونے والی جاہل رسمو ں کے
بارے میں بہت کچھ سنا تھا مگر خودانہیں اپنی آنکھوں سے دیکھنا کبھی نصیب نہیں ہوا تھا۔۔ گذشتہ
ہفتہ جب وہاں حاضر ی کا اتفاق ہو ا ( ظہر ' عصر اور مغرب کی نماز درگا ہ کہ مسجد
میں ہی ادا کی ) تو وہاں کا ماحول اور وہا ں کے حالات دیکھ کہ یہ سوچنے پر مجبور ہوا کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اب ہم میں اور ہندوؤں میں بہت ہی کم
فرق رہ گیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ( میں اس کے آگے کچھ لکھنا
مناسب نہیں سمجھتا ۔ ۔ ۔ ۔ بس دعا ہی کرتا
ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ ہی ہمارے حال پر رحم
کرے )
مجھے معلوم
ہے کہ شاید یہ مختصر تحریر میرے رضا
خانی بھائیوں کو بہت گراں گزرے گی
مگر میرے ضمیر نے یہ گوارا نہ کیا کہ اس
بابت کچھ لکھا نہ جائے ۔ میں ان سے معذرت چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔
چونکہ
درگاہ کمیٹی کے جانب سے وہاں تصویر کشی
ممنوع تھی اس لئے میں نے وہاں کی تصویریں
نہیں نکالی ۔ ۔ وگرنہ
آپ کے سامنے وہاں کی چند تصاویر بھی پیش کرتا ۔ ۔
بس ایک بات
جو درگاہ
کمیٹی کی قابل ستائش لگی وہ یہ ہے کہ عورتوں کو مزار سے دور ہی رکھا جاتا
ہے اور مزار کے اندر تک ان کی رسائی ممنوع ہے ۔ ۔ ۔ ( کہ بعض مقامات میں عورتیں مزار تک بھی جایا کرتی ہیں )
آخر میں دعا
کرتا ہوں کہ اللہ سبحانہ و تعالی ہم سب کو ہدایت نصیب کرے اور خاتمہ بالخیر نصیب کرے- آمین ۔ ثم آمین
(نوٹ : درج
بالا تحریر کسی کی دل آزاری / کسی کا دل دکھانے کی نیت سے نہیں ( بلکہ ایک درد میں ) لکھی گئی ہے ۔
برائے کرم تبصرہ کرتے ہوئے اس بات کا
دھیان رکھے کہ ہمارے تبصرے سے کسی کا دل
نہ دکھے ۔ ۔ اور نہ ہی فرقہ بندی کا ماحول بن جائے ۔ ۔ ۔ ۔
وگرنہ تبصرہ حذف کیا جائے گا ۔
۔ جزاک اللہ )
بھائی جی یہ کیا ! آپ کا یہ نیا بلاگ میرا میسج کھالیا۔۔
ReplyDeleteمعاف کرنا محترمہ صاحبہ ۔ ۔ ۔ ۔ اگر آئندہ پھر سے کوئی مسئلہ ہو تو بتا دیجئے گا۔ جزا ک اللہ
Deleteنور محمد بھائی یہ کیا آپ مجھے محترمہ محترمہ کہتے ہیں کیوں مجھے آپ بہن ،آپا یا کچھ اور نہیں کہہ سکتے ہم سب بلاگر ہیں بھائی ساتھ ساتھ کھڑے ہیں نا تو پھر یوں غیرت کیوں؟
Deleteاب تو سب ٹھیک ہے ۔ ویسے بہت اچھا ٹھنڈا ٹھنڈا سا رنگ ، صاف صاف نظر آنے والابلاگ اور اس سے بھی زیادہ سیدھی سچی باتیں ہوتی ہیں آپ کے بلاگ میں ،اللہ خوش رکھے آپکو
شکریہ بہن ۔ ۔ ۔
Deleteآپ ناراض نہ ہوں ۔ ۔ ۔ آپ کا حکم سر آنکھوں پر ۔ ۔ ۔
(ویسے بندہ سدھرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ۔ ۔ہی ہی ہی )
ویسے میں بلاگ کا تھیم تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہا تھا ۔ ۔ مگر ہمارے ایکسپرٹ محترم جناب محمد یاسر علی ۔ ۔ نہ جانے کہا ں غائب ہو گئے ہیں ۔ ۔
اور ہاں ۔ ۔ ہمت افزائی کے لئے بہت مشکور ہوں ۔ ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ ۔ ۔ آمین
لو پھر لکھنا پڑے گا سب کچھ پھر سے ۔۔
ReplyDeleteمجھے پتہ ہے میں نے بھی یہ سب بچپن سے دیکھتے آئی ہوں ۔ میں خود ایک پیر کے گھر پیدا ہوئی ہوں مگر بابا نے ہمیں ہر بات سمجھتے رہے کہ کیا ٹھیک بات ہے اور کیا نہیں قبر کی زیارت کرنا الگ بات ہے اور قبر پرستی الگ چیز ہے کاش آج بھی یہ سب سمجھانے والے ہوتے سمجھنے والے ہوتے ۔درمیانی راستہ سب سے اچھا ہوا کرتا ہے ۔۔۔۔ اور ہاں یہ حاجی علی کی درگاہ ہے کیا بھائی ۔اگر ہاں تو کچھ ہی عرصہ سے خواتین کا داخلہ بند ہے وہاں ۔۔
نہیں ۔ ۔ یہ حاجی علی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ نہیں ہے ۔
Deleteحال میں تو حاجی علی جانا نہیں ہوا ہے۔ پہلے تو وہاں پر مزار تک عورتیں جایا کرتی تھیں۔ اب مجھے علم نہیں ہے ۔۔۔ اگر انہوں نے داخلہ بند کیا ہے تو اچھی بات ہے ۔
ویسے حاجی علی درگاہ کی تزئین و تعمیر نو چل رہی ہے۔ کبھی اس جانب جانا ہوا تو آپ نئی تعمیر کی تصاویر ضرور شیئر کروں گا ۔ ۔ ۔
آپ بالکل بجا فرما رہی ہیں ۔۔ ۔ قبر کی ذیارت اور قبر پرستی الگ الگ چیزیں ہیں۔ ۔ اللہ ہم سب کو سمجھ عطا فرمائے اور سمجھانے والے بھی ۔ ۔ ۔
یہ آپ نے بالکل بجا فرمایا ہے مسلمانوں اور ہندووں میں کوئی فرق نہیں رہ چلا جب اس قسم کی جگہوں پر دیکھو تو معلوم ہو تا ہے۔ قرآن ترجمے کے ذریعے سے نہ سمجھا جائے گا تو یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
ReplyDeleteدعا کرو کہ اللہ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے ۔ آمین
Deleteآپ نے کیا دیکھا وہاں یہ تو بتاۓ نہیں۔ بس کچھ بھی دیکھ کر اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ پر اور انکے ماننے والوں پر الزام لگا دیۓ۔ اعلیٰ حضرت کوئی نیا دین لیکر نہیں آۓ نہ نیا مسلک۔ انکا وہی دین ہے جو رسول اللہ صلی علیہ وسلم لیکر آۓ ہیں مسلک اعلیٰ حضرت وہ مسلک ہے جو صحابہ کا ہے امام اعظم کا ہے بزرگان دین کا ہے
Deletehttps://www.youtube.com/shorts/6qShNPq43Yg .....
Deleteرضا خانی مذہب ، مذہب نہیں بلکہ ایک الگ دین ہے جس کی بنیاد ہندومت سے متاثر ہوکر شرک اور بدعت پر رکھی گئی ہے۔
ReplyDeleteاس دین کے ماننے والے دکھنے میں مسلمان لگتے ہیں مگر انکا اسلام سے دور تک کا واسطہ نہیں
پوسٹ کے ذریعہ دئے گئے پیغام سے متفق ہوں
ReplyDeleteسعید
شکریہ سعید بھائی ۔ ۔
Deleteمزارات اولیاءیا قوم مسلم میں پائی جانے والی غلط رسومات
ReplyDeleteسے اعلی حضرت اور تعلیمات اعلی حضرت کا کوئی تعلق نہیں
پہلی اعلی حضرت اور ان کی کتابوں کا مطالعہ کریں، مزارات پہ حاضری کے حوالے سے ان کی تحریر پڑھیں پھر کچھ فیصلہ کریں