دعوت نامہ : الغزالی اردو فورم

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

آداب و تسلیمات . . . . 

ایک لمبے عرصے سے انٹرنیٹ کی دنیا میں آوارہ گردی کر کر رہا تھا.  میرے قرابت والے جانتے ہی ہیں کہ پرائمری سے لے کر ہائی اسکول کی تعلیم چونکہ اردو زباں میں ہوئی ( اور اردو کو اپنی مادری زبان بھی کہتے ہیں) اس لئے نامحسوس طریقے سے اس سے محبت ہو گئی .... (اور چونکہ میں باقی زبانوں میں بہت کمزور ہوں اس لئے اردو پر ہی انحصار کرنا پڑا . . .   )  . .  خیر . . . نیٹ گردی کے دوران بھی اسی کوشش میں تھا کہ  ذیادہ سے ذیادہ اردو سائیٹس مل جائیں.

بڑی محنت کے بعد کچھ درجن اردو سائیٹس - بلاگس اور فورم  تک رسائی ہو سکی اور اکثر سائیٹس  - بلاگس یا فو
رمس پاک  ودیگر ممالک میں موجود حضرات کے بنائے ہوئے تھے. . .مگر  میڈ  - ان -  انڈیا    شاید ہی کوئی فورم میری نظر سے گذرا ہو ( میں اس کی نفی نہیں کر رہا ہوں مگر میری معلومات میں نہیں ہے ) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

غالبا" ماہ رمضان المبارک میں اردو نامہ کے ایک ہر دل عزیز رکن  اور میرے محسن محترم جناب اعجاز الحسینی صاحب کی طرف سے ایک پیغام موصول ہوا .  جب میں انہوں نے ایک فورم کا ربط دے کر اس میں آنے کی دعوت دی تھی .  اب ان کی دعوت پر تو حاضری دینا لازم ہو گیا تھا . . . سوچا کہ ایک بار وزٹ دے کر دیکھوں کہ کیسا فورم ہے  . . . .  مگر جب فورم اوپن کیا تو خوشی کی انتہا نہ رہی . .... مانو کہ ایک پرانا ارمان  - ایک خواب پورا ہوتے دیکھ رہا ہوں..............

ہندوستان کا ( شاید)  پہلا اردو فورم میری آنکھوں کے سامنے تھا اور میں خوشی سے پھولے نہ سما رہا تھا . . . .  بڑی خوشی ہو رہی تھی کہ ہند میں بھی اردو کی ترقی کی کوششوں میں ایک کوشش کا اضافہ ہو گیا ہے -

گزشتہ چند  ماہ  ذاتی و آفس کی مشغولی میں اتنا  مصروف  گذرا کہ بہت کم ہی نیٹ پر آنے کا موقع ملا . . . آج بڑے دنوں کے بعد تھوڑی فرصت ملی تو سوچا کہ تمام چاہنے والوں/ جاننے والوں کو بھی  ساءیٹ کا تعارف  کروا دوں کہ یہ فورم بالکل نیا ہے اور ابھی بہت کم ارکین رجسٹر ہوئے ہیں . اور آپ سب تو جانتے ہی ہیں کہ فورم کی جان تو ممبران ہی ہوتے ہیں .  بس آپ سبھوں سے گزارش ہے کہ آپ خود بھی اس میں رجسٹر ہوجائیں اور اپنے جان پہچان والوں کو بھی دعوت دیں  تاکہ فورم اور اردو  دونوں کی ترقی میں مدد مل سکے . .

فورم کا ربط یہ ہے :
 الغزالی فورم

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

دعوت نامہ : الغزالی اردو فورم پہ 9 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. بزی اردو میں بھی اتنا ہی بزی لگتا ہے ;-)
    یہ فورم تو سپیمرز کے زیر حملہ لگ رہا ہے۔ انھے وا عجیب و غریب قسم کے ناموں سے لوگوں نے رجسٹریشن کروائی ہوئی ہے۔

    ReplyDelete
  2. شکریہ محترم . ..

    آپ کی آمد سے بڑی خوشی ہوئی.

    سپیمرز کے متعلق تو منتظمین کو بتا دیا ہے . . . مگر آپ کے پہلے جملے کو میں زمجھ نہیں سکا . . ..

    جزاک اللہ

    ReplyDelete
  3. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  4. شکریہ مولانا قاسم صاحب ۔ ۔

    ReplyDelete
  5. بہت بہت شکریہ نورمحمد بھائی۔

    ReplyDelete
  6. السلام علیکم

    آپ کا بلاگ دیکھ کے اچھا لگا ۔ ۔ ۔اور ہم تو ہیں ہی الغزالئٓی پہ ۔ ۔

    والسلام

    سیفی خان

    ReplyDelete
  7. بس آپ آ کر ہمیں شکریہ کا موقع دیتے رہیں۔
    جزاک اللہ

    ReplyDelete
  8. مرحبا اسفند یار صاحب ۔ ۔۔ آپ کا بلا گ میں استقبال کرتا ہوں ۔ ۔

    مگر آپ کے مراسلے کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا ۔۔ ہو سکے تو سمجھا دینا

    جزا ک اللہ

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.