بلاگر پر نیا بلاگ بنانا
اب ایک نئی
ونڈو کھُل آئے گی جس میں آپ نے اپنے بلاگ کا نام بنانا
ہے
نام بنانے کے بعد نیچے والی لائن میں آپ نے اپنے بلاگ کا
ایڈریس (یو۔آر۔ایل) بناناہے۔
Creation of Blog Title
|
||
|
|
||
Buttons Image
|
||
جب آپ اس بلاگ
پر کوئی نئی پوسٹ بنائیں گے تو بلاگ کا ٹائٹل اور ایڈریس یہی رہے گالیکن نئی
پوسٹ کا ٹائٹل آپ کو دوبارہ بنانا پڑے گا جو کہ اس پوسٹ کے مواد کے مطابق ہو گا
لیکن بلاگ کے” Main Subject " یا موضوع کے مطابق ہو گا۔ مثال کے طور پر ہم
نے اپنے بلاگ کا نام"Gents Fashion "
رکھا ہے تو ہم اس میں پوسٹ کا نام"Fashion 2014 " رکھ لیں گے۔
ابھی چونکہ ہم
نے اپنے بلاگ کا صرف ایک ڈھانچہ بنایا ہے اور اس کو ایک مرکزی موضوع دیا ہے اور
اس موضوع کو اب ہم Categorize کریں
گے۔"جینٹس فیشن" مرکزی کیٹگری ہے جبکہ " فیشن 2014 " اس کی
"سب کیٹگری " ہے اور اسی طرح ہم ہر نئی پوسٹ میں اس کی "سب
کیٹگریز " میں سے کسی کیٹگری پر مشتمل مواد شائع کرتے رہیں گے۔اس سے ہمارے
بلاگ کا توازن برقرار رہے گا اور پڑھنے والے کو ایک اچھا تاثر ملے گا۔
اگر ہم نے
اپنے مرکزی موضوع، اپنی مرکزی کیٹگری "جینٹس فیشن" کےعلاوہ کسی اور
موضوع پر مواد شائع کیا تو اس سے ہمارے بلاگ کا توازن بگڑ جائے گااور اس سے نہ
صرف ایک قاری کو ہمارا بلاگ پسند نہیں آئے گا بلکہ سرچ انجنز بھی ہمارے
بلاگ کو اہمیت نہیں دیں گے۔اور ہمارا بلاگ مقبولیت حاصل نہیں کر سکے گا۔
اس مثال سے
یہاں ایک اور بات واضع ہو جاتی ہے ،جس کو ذہن نشین کر لینا
چاہیے کہ ہمیں بلاگ کا "مرکزی موضوع" انتہائی سوچ
سمجھ سے چُننا چاہیے تا کہ ہم آگے چل کر کسی موقع پر مواد کی کمی کی وجہ سے بلاک
نہ ہو جائیں۔ اگر ہم اپنے بلاگ کا مرکزی موضوع "جینٹس فیشن " کو
صرف جینٹس کے فیشن تک محدود نہ کر لیتے اور کوئی ایسا موضوع چُن لیتے جس
میں لیڈیز فیشن پر بھی مواد شائع ہو سکتا تو اس سے ہمیں آنے والی پوسٹوں
کے لیے لا محدود مواد مل سکتا تھا۔
موضوع کے
چُناؤ کا انحصار بلاگ کا ٹائٹل یا نام رکھتے وقت بلاگنگ پلیٹ فارم کے نیٹ
ورک پر ہمارے متعلقہ موضوع اور ہمارے سوچے ہوئے نام یا ٹائٹل کے
مطابق بلاگ کے ایڈریس کی فراہمی پر بھی ہے ۔ چُونکہ بلاگنگ ایک فرِی سروس
ہے اس لیے تمام دُنیا سے لاکھوں لوگ بلاگز بنا رہے ہوتے ہیں اور اکثر آسان
موضوعات پر بلاگ بن چُکے ہوتے ہیں ۔اس لیے بلاگ کا نام یا ٹائٹل بناتے وقت کافی
محنت کرنا ہوتی ہے۔اور ہمیں اپنے سوچے ہوئے ٹائٹل یا نام کی نسبت سے بلاگ
کے" ایڈریس" کے نیٹ ورک پرAvailable نہ ہونے
کی وجہ سے بسا اوقات خاصی ترمیم کرنی پڑتی ہے اور یہی وقت انتہائی سوچ سمجھ سے
کام لینے کا ہوتا ہے۔
|





