حلالہ کیوں ۔ ۔ ۔ ۔ (حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم عالیہ )
حلالہ کیوں ۔ ۔ ۔ ۔ (حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم عالیہ )
یہ خیال غلط ہے کہ : حلالہ " کوئی تدبیر ہے جس پر
عورت کو مجبور کیا جا رہا ہے ۔
اصل یہ ہے کہ جس شخص
نے اللہ کی مقرر کی ہوتی تمام حدود کو پامال کرکے تینوں طلاقیں دے دیں وہ اب اس لائق
نہیں کہ ایک شریف عورت اس کے پاس رہے ۔
لہذہ حکم یہ ہے کہ اب اس سے نکا ح نہ کرو ، کوئی اور شوہر تلاش کرو ۔ ہاں ! اگر اس شوہر سےبھی نبھاؤ نہ ہو اور وہ از خود طلاق دیدے ، تو اس صورت میں امید
ہےکہ پہلا شوہر کچھ سبق حاصل کر چکا ہوگا ۔ اس لئے اگر اب اسے سے نکاح کرنے پر
بیوی رضامند ہو تو اس کی اجازت دیدی گئی
ہے ۔
اور یہ جو محض حیلہ
کے طور پر حلالہ کیا جاتا ہے وہ شریعت کے
منشاء کے خلاف ہے ۔۔
( فتاوی عثمانیہ ۔
جلد نمبر 1 ۔ صفحہ نمبر 138)
ناقل : نون میم
بشکریہ : جناب زبیر
صاحب