حالات کے اعتبار سے انسان کی قسمیں .....
حالات کے اعتبار سے انسان کی قسمیں .....
جب انسان پر حالات آتے ہیں تب یہ تین اقسام میں بٹ جاتا ہے
اول ۔ ۔ ۔
وہ جو مصائب کے آنے سے قبل بھی رب کے شکر گزار
تھے اور مصائب کے آنے کے بعد بھی اللہ کی شکر گزار ثابت ہوتے ہیں بلکہ مزید اپنے
رب سے قریب ہو جاتے ہیں اور خود کےمحاسبے میں لگ جاتے ہیں کہ کون سی خطا پر رب
ناراض ہوا جو نامناسب حالات آ گئے
دوم ۔ ۔ ۔
دوم ۔ ۔ ۔
وہ جو خوشحالیمیں تو اپنے رب کو بھلا دیتے ہیں
مگر جب.نا مناسب حالات.کا سامنا ہوتا ہے تو فورا" اپنے مالک کی طرف رجوع ہو
جاتے ہیں اور اپنی بے فکری اور حکم عدولی پر توبہ و استغفار کرتے ہیں
سوم ۔ ۔ ۔
وہ جو آسودگی
میں بھی رب کے نافرمان ہوتے ہیں اور مصائب و پریشانی کے آنے پر تو ایسے بدبخت
ہوجاتے ہیں کہ بجائے توبہ و استغفار کے؛ رب کریم کی شکایت کرنے لگ جاتے ہیں۔ ان پہ
الزام دھرنے لگتے ہیں
اب ہم خود اپنا محاسبہ کریں اور دیکھیں کہ ہمارا شمار کون سی فہرست میں ہو رہا ہے
دعا ہے کہ اللہ ہمیں اول ( یا کم از کم دوم ) فہرست والوں میں سے بنائے اور تیسری قسم سے ہمیں محفوظ رکھے..
نون میم
آمین ... یا رب العالمین !!!
اب ہم خود اپنا محاسبہ کریں اور دیکھیں کہ ہمارا شمار کون سی فہرست میں ہو رہا ہے
دعا ہے کہ اللہ ہمیں اول ( یا کم از کم دوم ) فہرست والوں میں سے بنائے اور تیسری قسم سے ہمیں محفوظ رکھے..
نون میم
آمین ... یا رب العالمین !!!