جہاں والے نبی ﷺ کا شہر گر، اک بار دیکھیں گے - طرحی نعت پاک . نون میم
طرحی نعت پاک
جہاں والے نبی ﷺ کا شہر گر، اک
بار دیکھیں گے
زمانہ بھول
جائیں گے، یہ جب، گلزار دیکھیں گے
تمھیں گر
دیکھنا ہو دیکھ لو دنیا کے شہروں کو
نگر آقا ﷺ کا ہم اک بار
کیا سو بار دیکھیں گے
ہے مجبوری، مدینے
جا نہیں سکتے ہیں ہم لیکن
خیالوں میں ہرا
گنبد ہزاروں بار دیکھیں گے
نہیں ممکن سزا پائیں
گناہوں کی بروزِ حشر
شفاعت کی نظر
سے گر ہمیں سرکار ﷺ دیکھیں گے
جہاں والے چلیں گے
جب مرے آقا ﷺ کی سنت پر
سکوں کا، شانتی
کا، امن کا، سنسار دیکھیں گے
زمانہ میر و غالب کے لِکَھے اشعار
دیکھے، ہم
نبی کی مدح میں لکّھے
گئے اشعار دیکھیں گے
کبھی جو آنچ بھی آئے
نبی ﷺ کی ذات پر تو
پھر
ہمارے ہاتھوں
میں دشمن! کھلی تلوار
دیکھیں گے
درودِ پاک میں جن کی
زباں مصروف رہتی ہے
سرِ محشر وہ
اپنی روح کو بیدار دیکھیں گے
مخالف بھی یقیناً
تیرے شیدائی بنیں گے نوؔر
محمد ﷺ سا،
حسیں تیرا، اگر کردار دیکھیں گے
کاوش : نون میم - نوؔرمحمد ابن بشیر