اے نوؔر تجھ کو بلایا رسول اکرم نےﷺ - نعت پاک ۔ نون میم
نعت ِ حبیبِ خدا ﷺ
طریق سیدھا دِکھایا رسول اکرم نےﷺ
خدا سے
ہم کو ملایا رسول اکرم نےﷺ
مٹا کے کفر و ضلالت کے سب اندھیروں کو
چراغِ
رشد جلایا رسول اکرم نےﷺ
خدا کے
دین کی خاطر، اُحد میں، طائف
میں
خود
اپنا خوں بھی بہایا رسول اکرم نےﷺ
خدا کے
حکم سے انگشت کے اشارے سے
قمر کو
چیر دکھایا رسول اکرم نےﷺ
سکھایا
ہم کو بھلائی کا درس آقا نے
‘بدی سے ہم کو بچایا
رسول اکرم نےﷺ’
ہو
کوئی ہاشمی حبشی یا کوئی ہو عربی
گلے سے
سب کو لگایا رسول اکرم نےﷺ
قریبِ
ہجر بھی لب پہ تھا نام امت کا
ہمیں
کبھی نہ بھلایا رسولِ اکرم نےﷺ
بلند
کرکے علم لا الہ الا اللہ
بتوں
کو توڑ گرایا رسول اکرم نےﷺ
جُڑا ہے اسمِ محمد ﷺ خدا کے
نام کے ساتھ
مقام
ایسا ہے پایا رسولِ اکرم نےﷺ
نہ جانے کب یہ منادی صدا لگائے گا
اے
نوؔر تجھ کو بلایا رسول اکرم نےﷺ
کاوش : نون میم : نوؔرمحمد ابن
بشیر
کوسہ، ممبرا، تھانہ، الہند ٢٣ ربیع الاوّل ١٤٣٧ھ ٤جنوری ٢٠١٦