دیدے اب ایک حسیں نیک سی دختر مجھ کو - نون میم

طرحی مشاعرہ ۔۔۔ محبانِ اردو گروپ

طرحی مصرعہ :
‌" کوئی دیتا ہے صدا دور سے اکثر مجھ کو ‌"
..............................

اب نہ بھائے کوئی محفل کوئی منظر مجھ کو
‌" کوئی دیتا ہے صدا دور سے اکثر مجھ کو ‌"

کوئی ترکیب نئی ڈھونڈ لے اب تو جانم
تیری ہر چال ترا وار ہے ازبر مجھ کو

ایک دن آئے گا، ہاں آئے گا، ہاں آئے گا
اپنی الفت کا بنا لے گا وہ محور مجھ کو

سنگِ اسود میں بھی کیا رب نے اثر رکھا ہے
ایک بوسے سے بنا دے وہ منور مجھ کو

نعمتیں لاکھ عطا کی ہیں مرے رب تُونے
دیدے اب ایک حسیں نیک سی دختر مجھ کو

میری اوقات نہیں پھر بھی بنا دے یارب
میرے آقاﷺ کے غلاموں کا ہی نوکر مجھ کو

میں نے جب نوؔر کہی دل کی لگی دنیا سے
اہلِ دنیا تو سمجھ بیٹھےسخن ور مجھ کو
............ ............
نُون میم : نوؔرمحمد ابن بشیر
کوسہ، ممبرا، تھانہ ، الہند
بتاریخ. ٤ جمادی الآخر ١٤٣٧ ھ ۔۔14 فروری 2016
............ ............ ............ ......




<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

ابھی تک ایک تبصرہ ہوا ہے دیدے اب ایک حسیں نیک سی دختر مجھ کو - نون میم ”

  1. The Casino - DrmCD
    The Casino 전라남도 출장샵 at Wynn Las 광주광역 출장샵 Vegas is a luxury destination that has been 도레미시디 출장샵 attracting 보령 출장안마 international attention for over 30 years. It is located on 충청북도 출장샵 the northern end of the Las Vegas

    ReplyDelete

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.