بلاگ میں نئی پوسٹ بنانا How to make a blog post
How to make a blog post? بلاگ میں نئی پوسٹ بنانا
جب آپ بلاگر کی سائٹ پر جا کر اپنا
اکاونٹ کھول کر ڈیش بورڈ پر جائیں گے اور
آپ کو اپنے بلاگ کے نا م کے ساتھ ہی "پنسل نما بٹن نظر آئے گا
اس بٹن پر اپنے ماؤس کا
کَرسَر لانے سے آپ کو " CREATE
NEW POST " ایسا لکھا نظر آئے گا۔ اب اس بٹن پر کلِک کریں تو آپ کے سامنے ایک نئی ونڈو کھل جائے گی ۔ (
کچھ اس طرح سے )
Blog Post Titles بلاگ کی پوسٹ کا ٹائٹل یا نام بنانا
آپ نے اپنے موجودہ بلاگ
میں ایک پوسٹ بنانی ہے اس کےلیے سب
سے پہلے آپ نے پوسٹ کا "ٹائٹل" یعنی کہ اس پوسٹ کا نام بنانا ہے نام کے
بارے میں ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ ہر پوسٹ کا نام کس طرح اور کن باتوں اور چیزوں
کو ذہن میں رکھ کر بنانا ہے ۔ یعنی کہ پوسٹ کا نام اس پوسٹ کے مواد ، ہمارے بلاگ
کے مرکزی موضوع اور اس مواد کے لیے انٹر نیٹ پر سرچ کیے جانے والے الفاظ پر مبنی ہونا چاہیے اس طرح آپ کی پوسٹ
بہت جلد لوگوں کے سرچ رزلٹس میں آئے گی ،آپ کے بلاگ کے Visitors میں جلد اضافہ ہو گا اور
آپ کے بلاگ کو مقبولیت ملے گی۔
پوسٹ کا "ٹائٹل" بنانے کے
لیے آپ کو اپنے بلاگ کے نام کی دائیں طرف "Post " کے
بعد دھیمے اندازسے
لکھے ہوئے
"Post Title " کی
جگہ پر کلک کرکے لکھنا ہو گا۔ یہاں آپ
پوسٹ کا جو نام بھی لکھنا چاہیں لکھ سکتے ہیں۔ (بلاگ کے ایڈریس کی طرح بلاگ کی پوسٹ یا نام بنانے پر کوئی پابندی
نہیں کہ پہلے سے موجود نام نہ لکھا جا سکے)۔
کوشش کریں کہ ٹائٹل زیادہ لمبا نہ ہو،
آپ کے مواد کی صحیح ترجمانی کرتا ہو اور آسان ہو۔ پوسٹ یا بلاگ کا ٹائٹل یا نام
ہی وہ پہلی چیز ہوتی ہے جس سے کوئی سرچ انجن اور قاری آپ کے بلاگ کے مواد کو فوری طور پر سمجھ کر اس کی طرف آتے
ہیں۔
ٹائٹل لکھنے کے بعد بلاگ کے مواد کا مرحلہ
آتا ہے ۔ پوسٹ کے ٹائٹل کے نیچے
دائیں سے بائیں طرف ایک قطار میں مختلف
بٹن ہیں۔ ان بٹنوں کے نیچے خالی صفحہ پر بلاگ کا مواد لکھا جائے گا۔ جب آپ اپنے
ماؤس کا کَرسَر ان بٹنز کے قریب لے کر جاتے ہیں تو ٹیکسٹ کی صورت میں ان کا نام یا فنکشن ظاہر
ہوتا ہے۔
اگر آپ کا مواد انگریزی میں ہے تو پھر
آپ کو
"Left to Right" اور اگر آپ کا مواد
اُردُو میں ہے تو پھر آپ کو "Right to Left" ایلائنمنٹ
کا بٹن جو کہ اُوپر موجود بٹنز کی سب سے دائیں طرف موجود ہیں اور ان دونوں بٹنوں
کی شکل ایک جیسی ہے یا پھر "Alignment کلک کر کے دائیں بائیں اپنی ضرورت کے مطابق لکھنا ہو گا۔
آخر میں اگر آپ کو پوسٹ کو پبلِش کرنا
ہے تو "Publish"
نامی بٹن پر کلک کریں وگرنہ سیوکرنا ہے تو " Save" بٹن پر کلک کریں
( سیو کرنے سے آپ کی
پوسٹ صرف سیو ہو جائے گئی ۔ ۔ ۔ اور
آپ اس کو مکمل کرنے کے بعد پبلش کر سکتے
ہیں ۔ ایکبار آپ نے پوسٹ کو پبلش کر دیا تو اب آپ کی پوسٹ نیٹ پر
پبلش ہو جائے گی )
شکریہ !!!!!!!!