سچن تنڈولکر بمقابلہ انضمام الحق ۔ ۔ ۔
سچن تنڈولکر اور انضمام الحق کے درمیان سب سے بڑا فرق کیا ہے؟
جی ہاں، فتح گر سنچریوں کا تناسب۔
سچن تنڈولکر کے ٹیسٹ کیریئر کی 51 میں سے 31 سنچریاں ایسی تھیں جو بھارت کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکیں بلکہ 11 میں تو ہندوستان کو شکست کا سامنا تک کرنا پڑا
جبکہ . . . . .
اس کے مقابلے میں انضمام الحق کی 25 میں سے 17 ٹیسٹ سنچریاں پاکستان کی فتوحات کا حصہ بنیں اور صرف 2 مقابلے ایسے تھے جہاں ان کی سنچری کے باوجود پاکستان کو شکست ہوئي ہو۔
کچھ یہی کہانی جاوید میانداد اور سنیل گاوسکر کی بھی رہی
۔
گاوسکر کی 34 میں سے صرف 6 سنچریاں ہی ایسی تھیں، جن کے نتیجے میں بھارت کو فتح نصیب ہوئی۔
جبکہ جاوید میانداد کی 23 میں سے 10 سنچریاں پاکستان کی فتوحات کی ضامن بنیں۔