غیر مقلدین کے سوالوں کے جوابات ۔ ۔ 2
غیر مقلدین کے سوالوں کے جوابات
سوال نمبر۶: نبی ﷺ کے علاوہ کسی اور شخص کے کہنے پر کوئی چیز واجب فرض، یا سنت ، حلال یا حرام ہو سکتی ہے کہ نہیں؟
جواب نمبر۶: اﷲ و رسول نے جن کی اطاعت اور تقلید کا حکم دیا ہے اور ان کو امت کے لئے مطاع بنایا ہے اگر وہ اپنی رائے اور اجتہاد سے کسی بات کا حکم کریں تو حسب ضرورت اور موقع ان کا حکم ماننا بھی کبھی فرض و واجب اور سنت کے درجہ میں ہوتا ہے، مثلاً اگر حاکم یا قاضی کوئی فیصلہ کرے تو اس کا ماننا ضروری ہے، اس سے دلیل کاطلب کرنا غیر شرعی عمل ہو گا، یا مثلاً صحابہ کرام اگر کسی ایسے امر کا حکم فرمائیں جو آنحضور ﷺکے زمانہ میں نہیں تھا تو اس کا ماننا بھی سنت ہو گا، جیسے حضرت عمرؓ نے تراویح با جماعت بیس رکعت ایک امام کے پیچھے پورے رمضان مقرر فرمائی تو اس کو تمام امت نے مسنون قرار دیا۔البتہ غیر مقلدین نے انکار کر دیا یا مثلا حضرت عثمانؓ نے جمعہ میں ایک اذان کا اضافہ کیا اس کو تمام امت نے خلیفہ راشد کی سنت سمجھ کر اختیار کیا مگر غیر مقلدین نے اس کا انکار کر دیا، ائمہ مجتہدین نے اپنی فقہی بصیرت سے کام لے کر کتاب و سنت سے مسائل اخذ کئے جن کے بارے میں بتلایا کہ یہ سنت ہے، یہ واجب ہے، یہ فرض ہے، ساری امت ان کے فیصلہ کو مانتی ہے۔
سوال نمبر۷: اگر کوئی شخص اپنے امام یا عالم کے کہنے پر کسی چیز کو حلال یا حرام فرض یا سنت سمجھے تو وہ اتخدوا احبارھم الخ کے مصداق اپنے اماموں کو اﷲ کے مقابلہ میں رب نہیں بنا رہا ہے؟
جواب نمبر۷: کوئی مسلمان کسی عالم کے کسی فتوی کو رب سمجھ کر نہیں مانتا، بلکہ یہ سمجھ کر اس کا فتوی قبول کرتا ہے کہ یہ عالم مجتہد شریعت اور دین کے واقف کار ہیں اور ہم نہیں ہیں، اور اﷲ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ نہ جاننے والے جاننے والوں سے پوچھیں، اس لئے ناواقف واقف کاروں سے پوچھتا ہے اور اس ناواقف کے ذمہ یہی واجب ہے کہ وہ اس عالم اور مجتہد کے فتوی پر عمل کرے، خود سے جاہلوں کو کتاب و سنت سے مسئلہ معلوم کرنا حرام ہے، اب وہ عالم اگر کسی مسئلہ کو سنت کہے تو سنت سمجھے، اگر واجب کہے تو واجب سمجھے، اگر جائز کہے تو جائز سمجھے اور اگر ناجائز کہے تو نا جائز سمجھے۔ بہرحال جاہلوں کے ذمہ عالموں کی تقلید اور غیر مجتہدین کے ذمہ مجتہدین کی تقلید مسائل دین میں واجب ہے۔
مگر غیر مقلدین کہتے ہیں کہ نہیں ہر عام و خاص کو براہ راست کتاب و سنت سے علم حاصل کرنا ضروری ہے۔
سوال نمبر ۸: اگر بالفرض چاروں مسلک برحق مانے جائیں تو کسی ایک امام کی تقلید کر کے اس کو پورا اسلام مل جائے گا الخ۔
جواب نمبر ۸: کیوں نہیں ملے گا۔ قرآن سات لہجوں میںنازل ہوا ہے اور آپ صرف ایک لہجہ میں پڑھتے ہیں تو کیا آپ کو پورا قرآن پڑھنا حاصل نہیں ہوتا، کیا آپ نماز میں ساتوں قرات پڑھتے ہیں؟ چاروں مسلک اصول میں متحد ہیں، چاروں ائمہ اہل سنت والجماعت کے مذہب و عقیدہ پر تھے تو ان کے مقلدین کا بھی یہی حکم ہے، قرآن و حدیث میں یہ کہاں لکھا ہے کہ کسی ایک امام کی تقلید مت کرو۔
اگر کوئی جاہل غیر مقلد پوری زندگی صرف مولانا عبداالرحمن مبارکپوری سے فتوی پوچھ پوچھ کر عمل کرتا اور اسی پر مر جاتا تو کیا وہ غیر مقلد مذ ہب سے باہر قرار پاتا کیا ہر جا ھل غیر مقلد اپنے تما م غیر مقلد علما سے فتویٰ پوچھتا ہے ،یا ایک سے فتوی معلوم کر کے اس پر عمل کرنا بھی وہ اپنے لئے جائز سمجھتا ہے؟۔
سوال نمبر۹: تقلید کا ذکر قرآن میں کتنی مرتبہ آیا ہے اور کہاں ہے؟
جواب نمبر۹: کتنی مرتبہ کا کیا مطلب اگر تقلید کا ذکر قرآن میں صرف ایک دفعہ ہو تو اس کو آپ نہیں مانیں گے؟ یہ سوال کتنا جاہلانہ ہے، تقلید کا ذکر و حکم قرآن میں متعدد جگہ ہے۔ سورہ نساءمیں یاایھاالذین امنوا اطیعو اﷲ واطیعو الرسول واولی الامر منکم۔سورہ نحل میں۔فاسئلوا اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون۔سورہ لقمان میں۔واتبع سبیل من اناب الی۔خوب یاد رکھئے کہ اتباع، اطاعت تقلید سب کا معنی ایک ہی ہے یعنی علمائے متقین و مجتہدین کی دین و شریعت ميں تابعداری کرنا، ان کی بات ماننا ، اور ان سے دلیل کا مطالبہ نہ کرنا۔
غیر مقلدین کہتے ہیں کہ اتباع الگ ہی اور تقلید الگ، مگر یہ صرف بات کا الٹ پھیر ہے اور چونکہ بے جان بات ہے اس وجہ سے شیخ الکل فی الکل میاں صاحب نذیر حسین دہلوی کو کہنا پڑا۔
آنحضرت ﷺ کی پیروی کو اور مجتہدین کی اتباع کو تقلید کہنا مجوز (جائز) ہے۔(معیار الحق ص۷ ۶)
اس عبارت کا حاصل یہ نکلا کہ آنحضورﷺکی اتباع کو تقلید بھی کہا جاتا ہے جس طرح مجتہدین کی اتباع کو تقلید کا جاتا ہے، دونوں میں معنی کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں۔
سوال نمبر ۰ ۱: تقلید کی شرعی حیثیت کیا ہے، فرض ، واجب، یا سنت؟
جواب نمبر ۰ ۱: اگر آدمی غیر مجتہد ہے یا جاہل ہے تو دین و شریعت پر عمل کرنے کے لئے بحکم قرآن علماءو مجتہد کی تقلید ضروری ہے، غیر مجتہد کا خود سے بلا کسی کی رہنمائی کے شریعت پر عمل کرنا جائز نہ ہو گا اس لئے کہ اندیشہ ہے کہ وہ گمراہ ہو جائے گا۔
سوال نمبر۱۱؛ تقلید کا حکم کس نے دیا؟
جواب نمبر۱۱: اﷲ و رسول نے تقلید کا حکم دیا ہے، قرآن کی آیتیں تو اوپر گذر چکیں، دو ایک حدیث بھی سن لیں۔
(۱ )مشہور حدیث ہے۔علیکم بسنتی و سنة الخلفاءالراشدین المھد ییین تمسکو ابھا و عضوا علیھا بالنواجذیعنی میری سنت اور خلفائے راشدین کی سنت کو مضبوط پکڑو اور اس پر دانت جمائے رکھو۔
اس حدیث میں خلفائے راشدین کے طریقہ و عمل کا لازم پکڑنے کا کتنا تاکیدی حکم ہے۔ اس حدیث سے تقلید شخصی کا بھی پتہ چلتا ہے، اس لئے کہ ہر زمانہ میں خلیفہ راشدایک ہی ہو گا، اس لئے ہر زمانہ کے خلیفہ راشد کی تقلید کا حکم دیا جا رہا ہے، اور اسی کا نام تقلید شخصی ہے گویا مسلمانوں پر اس کے زمانہ کے خلیفہ راشد کی تقلید و اتباع واجب اور ضروری ہے۔
(۲) آپ ﷺ نے اپنے زمانہ کے تمام صحابہ کرام کو مخاطب کر کے فرمایا :
فاقتدوا بالذین من بعدی ابی بکر و عمر۔یعنی تم میرے بعد ابوبکر و عمر کی اقتداءکرنا، اس حدیث سے بھی تقلید اور تقلید شخصی کا حکم ثابت ہوتا ہے۔
(۳)آنحضورﷺکا حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ کے بارے میں ارشاد ہے رضیت لکم ما رضی لکم ابن ام عبد،یعنی جو طریقہ و عمل تمہارے لئے حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ پسند فرمائیں میں اس پر راضی ہوں۔
حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ کے بارے میں آنحضور ﷺ کی اس وزنی شہادت کے بعد کون شخص ہو گا جو یہ کہے کہ ان کی تقلید و اتباع حرام ہے۔
سر دست یہ تین حدیثیں کافی ہیں، افسوس غیر مقلدین ان ارشادات رسول کو قبول نہیں کرتے۔
سوال نمبر ۱۲ : کیا ہم اﷲ کی شریعت کے خلاف فیصلے کر کے کفر کا ارتکاب نہیں کر رہے ہیں؟
جواب نمبر ۲ ۱: اگر آپ اﷲ کی شریعت کے خلاف جان بوجھ کر فیصلے کر رہے ہیں تو بلا شبہ آپ جہنمی ہیں اور کفر کا ارتکاب کر رہے ہیں، یہ سوال پوچھنے کا ہے ہی نہیں، بہر حال یہ آپ جانیں اور آپ کا کام جانے۔
سوال نمبر13 چاروں اماموں سے پہلے لوگ اور خود یہ چاروں امام کس کی تقلید کرتے تھے؟
جواب نمبر۳ ۱: جو مجتہد تھے وہ کسی کی تقلید نہیں کرتے تھے اس لئے کہ مجتہد کے لئے تقلید نہیں ہے، اور جو غیر مجتہد تھے و مجتہدین کی تقلید کرتے تھی، اس لئے کہ قرآن کا یہی حکم تھا، چاروں ائمہ مجتہد تھے وہ کسی کی تقلید نہیں کرتے تھے، براہ راست کتاب و سنت سے اور سنت خلفائے راشدین سے مسائل کا استنباط کرتے تھے اور دوسرے غیر مجتہدین لوگ ان کی اتباع و پیروی کرتے۔
سوال نمبر:14 اگر وہ کسی تقلید کے بغیر اسلام پر عمل پیرا تھے تو آج یہ ناممکن کیوں؟
جواب نمبر۴ ۱: اگر کسی میں اجتہاد کی تمام شرائط پائی جاتی ہیں تو وہ تقلید نہ کرے، اگر نہیں پائی جاتی ہیں تو تقلید کرے گا، پہلے بھی یہی حکم تھا اور آج بھی یہی حکم ہے۔
سوال نمبر15 ۱: رسول کے فرمان کے مطابق زمانہ خیرالقرون میں تقلید نہیں کی جاتی تھی تو آج کیون وہ ضروری ہے؟
جواب نمبر۵ ۱: اوپر معلوم ہو چکا ہے کہ زمانہ خیرالقرون میں تقلید تھی اور یہ خدا اور رسول کا حکم ہے، ان زمانوں مین تقلید شخصی وغیرشخصی دونوں کا وجود تھا، خود اماموں کے زمانہ میں تقلید شخصی تھی، مشہور غیر مقلد عالم مولانا نواب صدیق حسن صاحب فرماتے ہیں:
اھل مصر کانوا مالکیة فلما قدم الشافعی مصر تحولوا الی الشافعیة (الجُنة)یعنی مصر والے مالکی تھے جب امام شافعی مصر تشریف لے گئے تو لوگ شافع مسلک والے بن گئے، اس حوالہ سے معلوم ہوا کہ ائمہ کے زمانہ میں تقلید شخصی تھی۔
سوال نمبر16 : اگر چاروں اماموں سے پہلے لوگ تقلید نہیں کرتے تھے تو تقلید کی ابتدا کب سے ہوئی؟ کیا یہ بدعت نہیں ہے؟ بدعت کسے کہتے ہیں؟
جواب نمبر۶ ۱۔: یہ سوال ہی غلط ہے کہ چاروں اماموں سے پہلے تقلید نہیں تھی جیسا کہ معلوم ہوا، کہ تقلید کا حکم خدا ا و رسول کا ہے اس لئے اس کو جو بدعت کہے وہ خود سب سے بڑا بدعتی اور کتاب و سنت کا مخالف ہے، بدعت وہ ہے جو خلاف شریعت ہو۔
سوال نمبر17 : کیا رسول کے زمانہ سے لے کر چوتھی صدی ہجری تک کوئی عامی یا جاہل نہیں تھا، اگر تھا تو وہ کس کی تقلید کرتا تھا؟
جواب نمبر۷ ۱: ہر زمانہ میں ہر قسم کے لوگ ہوتے ہیں، پہلے بھی یہی شکل تھی اور اب بھی یہی شکل ہے، جاہل عالم کی تقلید کرتا تھا، اور اس کو اس کی تقلید کرنی چاہئے کہ خدا ا و رسول کافرمان یہی ہے مگر غیر مقلدین خدا و رسول کے اس حکم کے انکاری ہیں۔
سوال نمبر18 : رسول اﷲ ﷺ کے ارشاد کے مطابق ہر زمانہ میں حق پر قائم رہنے والی ایک جماعت ہو گی، جب کہ چوتھی صدی ہجری تک تقلید ی مذاہب کی پیدائش ہی نہیں تھی تو آج چاروں مسلک بر حق اور اہل سنت والجماعت کہا جاتا ہے تو یہ کس طرح حق پر قائم رہنے والی جماعت مانی جائے گی؟
جواب نمبر۸ ۱: چوتھی صدی ہجری تک تقلیدی مذاہب نہیں تھے یہ جاہل غیر مقلدوں کا پروپیگنڈہ ہے نواب صاحب بھوپالی فرماتے ہیں نشآ ابن شریع فاسس قواعد التقلید، الجنة ص۹ ۳۔ یعنی ابن شریح نے تقلید کی بنیاد ڈالی، اگر چوتھی صدی سے پہلے تقلید نہیں تھی تو دوسری صدی کے مجدد ابن شریح کو تقلید کے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ ابن شریح دوسری صدی کے آدمی ہیں۔ نواب صاحب فرماتے ہیں ولذلک یعد من المجد دین علی راس المآ تین یعنی اسی وجہ سے (یعنی تقلید کے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی وجہ سے) وہ دوسری صدی کے مجددین میں شمار ہوتے ہیں۔
اہل سنت والجماعت کی علامت ہے کہ وہ رسول اور صحابہ کرام کے طریقہ پر ہو گی چاروں مذاہب رسول اور صحابہ کرام کے طریقہ پر ہیں اس لئے یہ سب اہل سنت والجماعت ہیں، البتہ غیر مقلدین صحابہ کرام کے طریقہ پر نہیںہیں اس لئے سب اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں، ان کا عقیدہ ہے کہ صحابہ کرام میں کچھ لوگ فاسق تھے اور صحابہ کرام غلط فتوی دیا کرتے تھے، اور کتاب و سنت کے خلاف فتوی دیا کرتے تھے، اس قسم کی باتیں رافضیت اور شعیت کی علامت ہیں، اہل سنت والجماعت کی نہیں۔
سوال نمبر19 : کسی امام کی تقلید کرنے پر آخرت میں مواخذہ ہو گا یا رسول اﷲ کی اطاعت سے منہ پھیر کر مفتی کے قول پر عمل کرنے سے؟
جواب نمبر۹ ۱: شریعت کے احکام قصدوار ادہ سے چھوڑنے والوں اور بدعقیدہ لوگوں پر آخرت میں مواخذہ ہو گا۔
سوال نمبر 20 : کیا قبر میں پوچھا جائے گا کہ تو کس کا مقلد تھا یا تیرا امام کون ہے؟
جواب نمبر۰ ۲: قبر میں یہ سوال نہیں ہو گا بلکہ یہ سوال ہو گا کہ تیرا رب کون ہے، تیرا دین کیا ہی اور یہ کہ من ھذا لرجل یہ آدمی کون ہیں قبر میں اس کا بھی سوال نہیں ہو گا کہ تو غیر مقلد تھا کہ نہیں۔ . . . .(جاری ۔ ۔ ۔ ۔ )