مدح رسول ﷺ _ مرا رہنما کوئی اور ہے . . . .
مدح رسول ﷺ
مجھے اب نہ روکو مسافرو' مرا راستہ کوئی
اور ہے
نہ بھٹک سکوں نہ بہک سکوں' مرا رہنما
کوئی اور ہے
مجھے تیرے جام کی کیا خبر' نہیں مے کدے
کا ہے کچھ پتہ
مری تشنگی نہ یوں بجھ سکے' مرا ساقیا
کوئی اور ہے
مجھے دید ہو تری مصطفی' مجھے بھی نصیب یہ
عید ہو
مری جاں مدینہ میں قبض ہو' نہیں التجا
کوئی اور ہے
مجھے زلزلوں سے ہو خوف کیوں' مجھے کیا
ڈرائیں یہ آندھیا ں
ہوئیں دور دل سے یہ وحشتیں' کہ یہ ماجرا
کوئی اور ہے
تجھے نوؔر کیوں نہ غرور ہو' کرے ناز کیوں نہ تو آپ پہ
ترا قلب تو ہے محمدی ' نہیں ماسوا کوئی اور ہے
کاوش : نوؔرمحمد ابن بشیر (نون میم )