تو ہی نہ چاہے تو بہانے ہزار ہیں !!!!

 تو ہی نہ چاہے تو بہانے ہزار ہیں !!!!


رومن اردو لکھنے والوں سے جب بھی اردو میں لکھنے کی بات کی تو انہوں نے عام طور سے ایک بات ضرور کہی کہ ہمیں اردو لکھتے ہوئے ٹائم بہت لگتا ہے، میری سمجھ میں آج تک یہ نہیں آسکا کہ ٹائم کیسے لگتا ہے جبکہ اردو کیبورڈ جو موبائل میں دیا گیا ہے وہ فونیٹک ہے، فونیٹک کا مطلب یہ کہ اردو الفاظ انگلش الفاظ کے حساب سے رکھے گئے ہیں جیسے A سے جو اردو لفظ آنا چاہئے وہ الف ہونا چاہئے، آپ اپنے کیبورڈ کو دیکھ لیجئے الف ہی ہے۔ S سے جو لفظ آنا چاہئے وہ سین ہونا چاہئے آپ اپنے کیبورڈ میں دیکھ لیجئے سین ہی ہے۔ D سے جو لفظ آنا چاہئے وہ دال ہونا چاہئے آپ اپنے کیبورڈ میں دیکھ لیجئے دال ہی ہے۔  Q سے جو لفظ آنا چاہئے وہ قاف ہونا چاہئے آپ اپنے کیبورڈ میں دیکھ لیجئے قاف ہی ہے کوہ قاف کی پری نہیں ہے۔



اور p سے پ 

اور L سے ل

اور F سے ف

اور B سے ب

اور N سے ن

اور M سے م





ہلم جرا ۔ کہاں تک گنائے جائیں۔ سارے ہی الفاظ تو 'مطابق قیاس'رکھے گئے ہیں (ما سوائےپانچ الفاظ کے،کہ وہ خلاف قیاس واقع ہوئے ہیں ۔  ان کا اسکرین شاٹ  بھی حاضر خدمت ہے   ۔ ۔ ۔


۔۔۔۔ پھر بھی رومن اردو سے اصل اردو لکھنے میں اتنا ٹائم کیوں لگ رہا ہے؟؟؟؟؟  

 ہاں اگر کیبورڈ آفتاب کیبورڈ کی شکل میں دیا جاتا تو آپکی یہ بات درست ہوتی لیکن یہ تو فونیٹک کی شکل میں دیا گیا ہے، پھر اکثر ہمارے دوست فضلائے دار العلوم ہیں ان کیلئے تو اردو کوفتہ ہوتی ہے، املاء کی پریشانی بھی ان کے سامنے نہ ہونی چاہئے

اصل چیز ہمت ہوتی ہے، بس ذرا ہمت سے کام لیں پھر دیکھئے کیسے اردو ٹائپنگ آپ کیلئے پانی بن جاتی ہے۔ ہمت سے ایک صاحب یاد آگئے، وہ ایک عربی گروپ میں ایڈ تھے ہمارے ساتھ، عربی میں دھڑادھڑ میسیجز ٹائپ کرکرکے ارسال کیا کرتے تھے، مگر انکو جب بھی موبائل کے کسی مسئلہ میں ہم سے پرسنل پہ گفتگو کرنی ہوئی انہوں نے ہمیشہ رومن اردو میں میسیجز کئے۔ ہم نے بارہا پوچھاکہ جب آپ ما شاء اللہ عربی میں میسیجز لکھ رہے تو ہم سے اردو میں بات کرتے ہوئے یہ انگلش رسم الخط کیوں؟ پہلے تو طرح دے گئے مگر جب ہم نے انکے مسئلہ کے حل کو اپنے سوال کے جواب پہ معلق کردیا تو فرمانے لگے کہ مجھے اردو لکھنے میں ٹائم لگتا ہے۔  😕😕

کوئی ٹھکانہ ہے اس ظلم و عدوان کا، عجمی ہوتے ہوئے اجنبی زبان کو نہ صرف بول رہے ہیں بلکہ نسبتا مشکل کیبورڈ کے ساتھ روانی سے ٹائپ بھی کئے جارہے ہیں (جوکہ اچھی بات ہے) مگر جب اردو کی بات آئی تو بہانے تراش دئیے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ   ؎

تو ہی نہ چاہے تو بہانے ہزار ہیں

بلکہ اگر انہوں نے اردو کیبورڈ کی مشق کی ہوتی تو وہ اس سے عربی بھی لکھ سکتے تھے۔ مناطقہ کی زبان میں عموم و خصوص مطلق کی نسبت۔ عربی کیلئے چاہ لیا تو عربی لکھنے لگے عربی رسم الخط میں اور وہ بھی مشکل کیبورڈ کے ساتھ جبکہ اردو کیلئے نہیں چاہا تو اردو کے ساتھ زنا بالجبر کرتے رہے اور مسلسل کررہے ہیں

الغرض بات چاہنے سے بنتی ہے اور بڑے بڑے امور جو دنیا میں انجام دئیے گئے ہیں ان کے پیچھے بھی چاہت کا ایک مخلصانہ اور پیہم جذبہ کار فرما رہا ہے۔ ایک بار اگر آپ نے سچے دل سے چاہ لیا اور چاہت کی راہ نوردی شروع فرما دی تو آپ ایک ہی دن میں اردو ٹائپ کرنے لگیں گے۔نئےلکھنے والوں کیلئے  چند ہدایات درج کی جاتی ہیں ۔ ۔ ۔ 

·         الف ‌: اردو لکھتے ہوئے اگر املاء کی پریشانی آڑے آئے تو کوئی بات نہیں۔ آپ غلط املاء کے ساتھ ہی شروع کریں اور جب کسی ساتھی کی طرف سے وہ لفظ صحیح املاء کے ساتھ ملے تو اسے اوٹو ٹیکس میں غلط املاء کے ساتھ ہی محفوظ کرلیں۔ جیسے لفظ بالکل آپکو پریشان کرتا ہے ، آپ بار بار بلکل لکھ رہے ہیں صحیح بالکل کی املاء یاد ہی نہیں آرہی تو آپ بلکل ہی لکھ کر ارسال کردیجئے، پھر کسی ساتھی کی طرف سے آپکو لفظ بالکل صحیح املاء کے ساتھ موصول ہو تو آپ اس بالکل کو اوٹو ٹیکس میں لیجائیں اور اسکو کورڈ بلکل کا دے دیں، اگلی بار جب آپ بلکل لکھیں گے تو کیبورڈ سجیشن کے بار میں  بالکل بھی دکھا ئے گا جسے آپ انگلی مارتے ہوئے سلیکٹ فرما لیں، بس اسی چلتے جائیں، ایک دن آئے گا کہ آپ بلکل کو بھول جائیں گے اور بالکل اچھے سے یاد ہوجائے گا۔ اس طرح کم از کم آپکی اردو املاء کی سطح بلند ہوگی جوکہ رومن اردو لکھنے کی صورت میں قیامت کی صبح تک ہونے سے رہی

·         ب ‌: جو جملے بکثرت لکھے جاتے ہیں  ان سب کو اوٹو ٹیکس میں جمع فرما لیں۔جمع کرنے کے بعد یہ بات خاص طور سے یادرکھیں کہ اوٹو ٹیکس ان انسٹال نہ ہونے پائے۔ ورنہ آپکو یہ جملے از سر نو لکھنے پڑیں گے الا یہ کہ آپ نے اپنے جملے محفوظ کررکھے ہوں اور جملے محفوظ کرنے کے کیبورڈ پیسے مانگتا ہے

·         ج ‌: کیبورڈ کا اوپشن ‌: نیکسٹ ورڈ لرننگ چالو رکھیں ۔



مزید اگر آپکو کہیں پریشانی ہو تو ہم سےدریافت فرمائیں، پر اتنا ضرور یاد رکھیں کہ چلنا آپ کو پڑے گا، ہم صرف انگلی پکڑ سکتے ہیں، صرف راہنمائی کرسکتے ہیں  - 





<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -

تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.