حکیم نیئر کی خدا ترسی ۔ ۔ ۔ ۔ (احسان دانش کی کتاب "جہان دانش" سے اقتباس)
حکیم صاحب اس کے کوارٹر میں گئے، میں ان کے ساتھ تھا، دیکھا کہ ایک کمزور مگر جوان لڑکی ایک جھلنگے کے چوکھٹے میںڈوبی ہوئی لیٹی ہے اور ٹانگوں پر پرانے اخباری کاغذ ڈھکے ہوئے ہیں۔
حکیم صاحب نے پوچھا یہ اس کی ٹانگوں پر اخبار کیوں ڈالے ہوئے ہیں، پھر خفگی سے کہا ہٹاؤ انہیں۔
لڑکی کے باپ نے جھکی ہوئی آنکھوں سے جواب دیا حکیم جی! بے پردگی کے خیال سے کاغذ ڈھک دیے ہیں، بچی کا پاجامہ کئی جگہ سے پھٹاہوا ہے۔
حکیم صاحب تو یہ سن کر سناٹے میں آگئے، کھڑے کھڑے آنسؤوں سے گلہ بھر گیا اور ہونٹ کانپنے لگے۔ بمشکل ضبط کیا اور نبض دیکھ کر کچھ اور سوالات کیے جو لڑکیکی بیماری سے متعلق تھے۔ اس کےفورا" بعد لڑکی کے باپ کو ساتھ لے کر مطب گئے اور اپنے دوا ساز سے جلد دوا تیار کرنے کے لیے تاکید کرکے اپنے زنان خانے میں گئے اور دوا کے تیار ہونے تک اپنی بیگم کے دو نئے جوڑے، ایک چادراور بیس روپے دیتے ہوئے مزدورسے کہا
(احسان دانش کی کتاب "جہان دانش" سے اقتباس)
حکیم نیئر کی خدا ترسی ۔ ۔ ۔ ۔ (احسان دانش کی کتاب "جہان دانش" سے اقتباس) پہ 3 تبصرے ہو چکے ہیں
اگر آپ (بلاگ اسپاٹ کی دنیا میں) نئے ہیں اور درج بالا تحریر پر آپ کا قیمتی تبصرہ کرنے کا ارادہ ہے تو ۔ ۔ ۔ Comment as میں جا کر“ANONYMOUS" پر کلک کر کے اپنا تبصرہ لکھ دیں – ہاں آخر میں اپنا نام لکھنا نہ بھولیں -
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔
بہت اچهی شیئرنگ ہے .جزاک اللہ خیر .
ReplyDeleteاللہ ہم سے بهی اپنے مخلوق کی خدمت کروائے .
yh book pdf ya hard form main mil sakti hy kia ?
ReplyDeleteمعاف کیجئے گا ۔ ۔ ۔ مگر کافی تلاش کے بعد بھی مجھے یہ پی ڈی ایف میں نہ مل سکی
ReplyDeleteبلاگ پر تشریف آوری کے لئے شکریہ
مع السلام