آمنہ کا لال - نعت پاک

پیدا ہوا ۔......آمنہ کا لال...... لعلِ بے مثال ......

جبرئیل آؤ ۔......  جھولا جھولاؤ......

جبرئیل آؤ ۔...... جھولا جھولاؤ۔۔۔۔

 شہر  عرب میں ،    غُل ہو گیا ہے       

رب کا  دُلارا ،، پیدا ہوا ہے

حوریں ہیں آئیں،   پیار سے بولیں           

کہ پیدا ہوا ۔......آمنہ کا لال...... لعلِ بے مثال ......جبرئیل آؤ ۔......  جھولا جھولاؤ

نورِ خدا کی،  پھیلی بہاریں

گونجی عرب میں جن کی صدائیں

آئے وہ آئے، ہر کوئی بولے

کہ پیدا ہوا ۔......آمنہ کا لال...... لعلِ بے مثال ......جبرئیل آؤ ۔......  جھولا جھولاؤ

دینِ نبی کا ، ڈنکا بجا کر

بت گر پڑے ہیں ، خود خوف کھا کر

ڈرنے لگے ہیں ، کہنے لگے ہی ہیں

کہ پیدا ہوا ۔......آمنہ کا لال...... لعلِ بے مثال ......جبرئیل آؤ ۔......  جھولا جھولاؤ

چمکا جہاں میں اک نور ایسا

ولیل زلفیں، والشمس چہرہ

دائی حلیمہ، بولی میری جاں

کہ پیدا ہوا ۔......آمنہ کا لال...... لعلِ بے مثال ......جبرئیل آؤ ۔......  جھولا جھولاؤ

جھولے میں جھولے، چندن سا پیارا

جو ہونے والا ہے، رب کا دُلارا

رکھیؤ جی رکھیؤ، نام محمد( ﷺ)

کہ پیدا ہوا ۔......آمنہ کا لال...... لعلِ بے مثال ......جبرئیل آؤ ۔......  جھولا جھولاؤ

خصوصی شکریہ کے ساتھ : محترم جناب عبدالکریم ہوڑیکر صاحب

جنگ تو ایک بس بہانہ ہے

جنگ تو ایک بس بہانہ ہے
مودی سرکار کو بچانا ہے
دیش کے ہندو کو مسلماں سے
دھوکا دے کے سدا لڑانا ہے
چاہے کوئی جئے، مرے، ان کو
اپنا مضبوط بُتھ کرانا ہے
ریلیاں،  جلسے وہ کرے ایسے
جیسے دھن میں کوئی دیوانہ ہے
احمقوں اور ظالموں سے نوؔر
میرے بھارت کو اب بچانا ہے
..... #نون_میم: #نؔورمحمد بن بشیر
۲ مارچ ۲۰۱۹

نعت : خدا کے عرش پہ تاروں سے جگمگاتے ہیں

نعت
خدا کے عرش پہ تاروں سے جگمگاتے ہیں
نبی کی مدح زمانے میں جو سناتے ہیں
خدا بھی آپ کا ہے مدح خواں، فرشتے بھی
چلو کہ نعتِ نبی ہم بھی  گنگناتے ہیں
وہی   تو  اصل  میں   عشّاق   ہیں   نبی    کے   جو
نبی کے عشق میں، جاں،  مال و زر لٹاتے ہیں
امین و سرورِ کونین کے دِوانے بھی
جہاں کو امن کے اسباق ہی سکھاتے ہیں
مدینہ چھوڑ دوں تو جاں سے میں گزر جاؤں
‌‌"‌‌یہ لوگ کیسے مدینے سے لوٹ آتے ہیں‌‌"‌‌
خدا کرے کہ مدینہ کی خاک بن جائیں
اسی  دعا  کے  لئے  ہاتھ  ہم   اٹھاتے   ہیں
جہاں میں اک یہی دربار نوؔر ہے ایسا
وہی  تو آتے ہیں یاں،  جو  بلائے جاتے ہیں
کاوش:  نون میم۔  نوؔرمحمد بن بشیر

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

تعمیر نیوز

اس بلاگ کی مذید تحاریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Powered by Blogger.